CM Mamata Banerjee Announced Compensation : مغربی بنگال میں ایس آئی آر کارکنان کے موت کا معاملہ، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بڑا اعلان، متاثرہ اہل خانہ کو دیا جائے گا معاوضہ
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بتایا کہ جن افراد نے دباؤ سے تنگ آ کر خودکشی کر لی یا بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی، ان کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ جبکہ وہ لوگ جو شدید بیمار ہو گئے لیکن زندہ بچ گئے، انہیں ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانیت اور ریاستی ذمہ داری کے تحت کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو یہ احساس ہو کہ حکومت مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
BLO Sarvesh Singh suicide SIR work pressure: ’’ماں، میں جینا چاہتا ہوں… ‘‘ مرادآباد میں ایس آئی آر کے کام کے دباؤ نے بی ایل او کی جان لے لی، خودکشی سے پہلے سرویش سنگھ کی جذباتی ویڈیو وائرل
43 سال کے سرویش سنگھ دلت سماج سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے 30 نومبر کو خودکشی کر لی۔ وائرل ویڈیو میں سرویش الزام لگاتے ہیں کہ ایس آئی آر کی وجہ سے وہ یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔
Voter list survey pressure two BLO death one missing: جان لیوا ایس آئی آر! ووٹر لسٹ سروے میں کام کا دباؤ، مدھیہ پردیش میں دو بی ایل او کی موت، ایک لاپتا
ووٹرس لسٹ سروے کے دوران کام کے دباؤ میں دو بوتھ لیول آفیسر (BLO) کی موت ہوگئی، جبکہ ایک BLO گزشتہ چھ دنوں سے لاپتہ ہے۔ خاندان کا الزام ہے کہ ٹارگٹ پورا کرنے کے دباؤ نے ان کی جان لے لی۔
SIR Controversy and Congress Protest Rally : ایس آئی آر پر ملک گیر ہنگامہ! بی ایل او کی خودکشی سے کشیدگی میں اضافہ، کانگریس نکالے گی احتجاجی ریلی
ایس آئی آر پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ حزب اختلاف نے بہار کے انتخابات سے پہلے کی گئی ایس آئی آر میں تقریباً 65 لاکھ ووٹ کاٹے جانے پر ”ووٹ چوری“ کا الزام لگایا ہے۔ اب ایس آئی آر کا عمل 12 ریاستوں میں جاری ہے۔ کانگریس نے اس مسئلہ پر دسمبر کے پہلے ہفتہ میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
Special Intensive Revision: ’’فرضی فارم اپ لوڈ کر رہے BLOs… الیکشن کمیشن کا عمل محض دکھاوا…‘‘، ECI پر تیجسوی یادوکاسنگین الزام
پریس کانفرنس میں تیجسوی یادو سے خصوصی گہرائی کے جائزے کے دوران مبینہ طور پر بڑی تعداد میں ملے نیپا، بنگلہ دیش اور میانمار کے لوگوں پر سوال پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’خود سامنے آنے کے بجائے الیکشن کمیشن ذرائع کے حوالہ سے خبر پلانٹ کروا رہا ہے تاکہ اس کی آڑ میں کھیلا کر سکے، یہ وہی ذرائع ہیں جو آپریشن سندورکے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی پر قبضہ کر چکے تھے۔‘‘
Bihar Electoral Revision Row: ’’بہار میں ووٹر لسٹ سے ووٹروں کو ہٹانے کی سازش…بی ایل او کو گاؤں میں داخل نہیں ہونے دیں گے…‘‘، پپو یادو کا بڑا بیان
پپو یادو نے کہا کہ یہ آزادی کی دوسری جنگ ہے۔ ہمیں عوام کے درمیان جا کر ان کے حقوق کے لیے لڑنا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو میں اپوزیشن سے درخواست کروں گا کہ وہ سڑکوں پر آکر اس تاناشاہی کے خلاف آواز بلند کریں۔





