Urdu Conclave 2026

BJP

ملک کی ترقی کا کریڈٹ کانگریس کو دیتے ہوئے کھرگے نے کہا، ’’(مودی) کہتے ہیں کہ کانگریس نے 70 سالوں میں کیا کیا، مودی جی، اگر ہم نے کچھ نہ کیا ہوتا تو آج جمہوریت میں آپ وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے۔‘‘

اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ میرے لیے پہلا اور آخری نہیں ہے۔ مجھے بھی کئی بار چھوٹی کاشی سے نامزدگی داخل کرنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون کو فتح کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔

اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ یہ بائیں بازو والے ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے بھارت کے خلاف اتحاد کے لوگوں نے کسی سے ٹھیکہ لے لیا ہے۔ کیا ایسے لوگ ملکی دفاع کے لیے سخت فیصلے لے سکتے ہیں؟

حیدرآباد سے اسدالدین اویسی کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں مادھوی لتا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مادھوی لتا کے خلاف حیدرآباد پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔

Lok Sabha Election Polling Phase 4: لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے میں کئی اہم شخصیات کی شبیہ داؤں پر ہے۔ اس میں یوپی کے قنوج سے اکھلیش یادو، اسدالدین اویسی، مہوا موئترا، گری راج سنگھ اور راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ایک پولنگ بوتھ پر بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔

اترپردیش میں بلڈوزرسے انصاف کی پالیسی سے متعلق ہمیشہ سے لیڈران دو خیموں میں منقسم رہے ہں۔ ایک طرف یوگی آدتیہ ناتھ اس کے پیروکار رہے ہیں تو کچھ دوسرے لیڈران بھی ہیں، جو اس پالیسی اسے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ قیصرگنج سے موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے اسی حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ میں ملک کے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ فی الحال مودی حکومت فوج میں اگنیور اسکیم لے کر آئی ہے، لیکن دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ لوگ اس اسکیم کو سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آر پی ایف اور ایس ایس بی میں بھی لائیں گے۔

انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو ووٹ ڈالے گئے جن میں 66.1، 66.7 اور 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ 2019 کے انتخابات کے مقابلے ان تین مرحلوں میں کم ووٹنگ ہوئی ہے۔

جب وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا روڈ شو پٹنہ کی سڑکوں سے گزرا تو پورا پٹنہ 'مودی زندہ باد' کے نعروں اور 'جو رام کو لائے ہیں، ہم انکو لائے گے' جیسے گانوں سے گونج اٹھا۔