West Bengal Assembly Elections: بنگال میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو نان ویج کھانے نہیں دے گی، انتخابی ریلی میں ممتا بنرجی کا بڑا دعویٰ
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئی تو نان ویج کھانے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی سمیت دیگر گوشت والی اشیاء پر بھی قدغن لگانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
PM Modi Kolkata Rally: کولکاتا میں وزیر اعظم مودی کا ٹی ایم سی پر شدید حملہ، کہا- کانگریس، بائیں بازو اور اب ٹی ایم سی نے بنگال کو پیچھے دھکیلا
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاست کی سیاست میں برسوں سے ایک ہی طرز کی حکومتیں آتی رہی ہیں۔ پہلے کانگریس کی حکومت رہی، اس کے بعد بائیں بازو کی جماعتوں نے اقتدار سنبھالا اور اب آل انڈیا ترنمول کانگریس برسراقتدار ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق ان تمام ادوار میں ترقی کی رفتار متاثر ہوئی اور ریاست بنیادی ڈھانچے کے معاملے میں پیچھے رہ گئی۔
Amit Shah condoles fire incident: امت شاہ کا آنندپور آتشزدگی واقعہ پر اظہارِ تعزیت، کہا-’’ممتا حکومت کی بدعنوانی کا نتیجہ ہے حادثہ‘‘
ممتا بنرجی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا ’’آج ان کی پارٹی ملک کی 21 ریاستوں میں حکومت بنا چکی ہے۔ مودی جی اس دن سب سے زیادہ خوش ہوں گے جب 22ویں ریاست کے طور پر بنگال میں بھی بی جے پی کی حکومت بنے گی۔‘‘
Amit Shah slams Mamata Banerjee: وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر شدید حملہ، کہا-’’2026 میں بنگال میں تبدیلی یقینی‘‘
امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی چاہے جتنا این آر سی کی مخالفت کر لیں لیکن دراندازوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جائیں گے۔ دراندازی، سرحدی سلامتی اور بدعنوانی پر ممتا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا، بی جے پی حکومت بنانے کی اپیل۔
Amit Shah attacks Mamata: وزیرداخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر حملہ، ’ماں، مٹی اور مانوش‘ تینوں غیر محفوظ
وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے کمیونسٹ اور پھر ٹی ایم سی حکومتوں نے بنگال کو پیچھے دھکیل دیا، جبکہ بی جے پی کا مقصد ’سونار بنگلا‘ (سنہرا بنگال) بنانا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں دراندازی پورے ملک کی سلامتی کے لیے سنگین چیلنج ہے، جسے ٹی ایم سی نے منمانی سیاست کے تحت نظرانداز کیا۔ دراندازی روکنا بی جے پی کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
Parliament e cigarette controversy: ای-سگریٹ پینے پر رکن پارلیمنٹ کو ٹوکا! پارلیمنٹ کمپلیکس میں مرکزی وزیر نے کہا- آپ ہماری صحت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے کے ای-سگریٹ پینے کا معاملہ تنازعہ بن گیا۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اسپیکر سے شکایت کی، جس کے بعد اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ایوان میں کسی بھی قسم کی سگریٹ کی اجازت نہیں ہے اور کارروائی کی جائے گی۔
Suvendu adhikari convoy attacked in south 24 parganas: سویندو ادھیکاری کے قافلے پر جنوبی 24 پرگنہ میں حملہ ، ٹی ایم سی حامیوں پر الزام
جنوبی 24 پرگنہ کے پاتھر پرتیمہ اسمبلی حلقے کے بیراگی موڑ کے نزدیک ایک ہجوم نے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ بی جے پی لیڈر نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم دراندازوں نے کیا۔
TMC Slams PM Modi’s Remarks as Lies: ٹی ایم سی نے درگاپور ریلی میں بنگالیوں کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کے بیان پر دیا سخت ردعمل، کہا-جھوٹ بول رہے ہیں پی ایم مودی
پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے پی ایم مودی کی تقریر کو ’’سچائی کو مسخ کرنے والی، جھوٹ کے اطلاق، حقائق سے کھلواڑ اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والی‘‘ قرار دیا۔





