HM Amit Shah Chandipur Rally: ’دیدی کو بائے بائے!‘ انتخابی مہم کے آخری دن وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی کی رخصتی کا اعلان، بنگال میں تبدیلی کا دعویٰ
انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بنگال کی عوام طویل عرصے سے مسائل کا سامنا کر رہی ہے اور اب وہ تبدیلی کے لیے ووٹ دے گی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "میں دیدی کو کہنے آیا ہوں، دیدی ٹاٹا، بائے بائے، اب آپ کا وقت ختم ہونے والا ہے"۔
West Bengal Assembly Elections 2026: دارجلنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی، گورکھا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ، ممتا حکومت کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ الیکشن صرف حکومت بدلنے کا نہیں بلکہ بنگال کی خواتین کو محفوظ بنانے کا انتخاب ہے۔ انہوں نے سندیش کھالی واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت بنی تو تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کی حکمرانی قائم کی جائے گی۔
HM Amit Shah Kulti Rally: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی بنگال ریلی میں بڑی بھیڑ، شرکاء کا دعویٰ- اس بار ’دیدی‘ کا جانا طے
مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کے کلٹی علاقے میں واقع وکٹوریہ ویسٹ اسکول گراؤنڈ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی انتخابی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت دیکھنے کو ملی۔ ریلی میں شریک افراد نہ صرف امت شاہ کی تقریر سننے پہنچے بلکہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی سیاسی ترجیحات اور توقعات کا بھی کھل کر اظہار کیا۔
Mamata Banerjee Slams BJP Agencies: ”کیا مجھے مار کر بنگال جیتنا چاہتے ہیں؟“ ڈی سی پی کے گھر پر ای ڈی کی کارروائی سے ممتا بنرجی برہم، ٹی ایم سی کا بی جے پی اور مرکزی ایجنسیوں پر سخت حملہ
انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ جس افسر کی ذمہ داری ان کی سکیورٹی دیکھنا ہے، اسی کے گھر پر مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ”آپ کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ مجھے ختم کر کے بنگال جیتنا چاہتے ہیں؟“ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی انہیں نقصان پہنچا کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ کامیاب نہیں ہوگا۔
West Bengal Assembly Elections 2026: آئی-پیک کا کام بند، بنگال انتخابات میں ٹی ایم سی کی حکمت عملی کو دھچکا، سیاسی ماحول گرم
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے عین بیچ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا ہے جب انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی-پیک) نے اچانک ریاست میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے نے نہ صرف ٹی ایم سی کی انتخابی حکمت عملی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں بلکہ سیاسی ماحول کو بھی خاصا گرم کر دیا ہے۔
Election Commission On Elections 2026: انتخابات کو لے کر الیکشن کمیشن کا سخت موقف، اے آئی اور گمراہ کن سوشل میڈیا مواد کے خلاف فوری کارروائی کا اعلان
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، امیدوار اور انتخابی مہم سے وابستہ افراد سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000، آئی ٹی رولز 2021 اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی مکمل پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔
PM Modi Jhargram Rally: ”نہ پڑھائی، نہ کمائی اور نہ دوائی“، ٹی ایم سی کو اب جانا ہی ہوگا… بنگال میں وزیر اعظم مودی کی ترنمول کانگریس حکومت پر سخت حملہ
وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز جھارگرام میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں ”نہ پڑھائی ہے، نہ کمائی ہے اور نہ دوائی ہے“، اس لیے اب ٹی ایم سی کو جانا ہی ہوگا۔
Poila Boishakh Modi Message: پوئیلا بوئشاخ پر وزیر اعظم مودی کا سیاسی پیغام: ٹی ایم سی پر بدعنوانی اور بدانتظامی کا الزام، بنگال کی عوام سے مانگا ساتھ
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ’پوئیلا بوئشاخ‘ کے موقع پر مغربی بنگال کے عوام کو خط لکھ کر مبارکباد دی۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت پر نشانہ بھی سادھا۔
HM Amit Shah Darjeeling Rally: دارجلنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی سے قبل مقامی لوگوں نے اپنی رائے کا کیا اظہار، جانئے کیا کہا؟
مقامی افراد کے مطابق علاقے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سست ہے اور کئی سرکاری اسکیمیں مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکیں۔ ایک رہائشی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران امت شاہ نے بیرون ملک پھنسے افراد کی مدد کی تھی، جس کے باعث کئی لوگ بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ سکے۔
HM Amit Shah Falakata Rally: وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا حکومت پر سخت حملہ، کہا- ”5مئی کے بعد بنگال میں بی جے پی کی طاقت نظر آئے گی“
اپنے خطاب کے دوران امت شاہ نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں اور کئی تاریخی فیصلے لیے گئے ہیں، جن میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شامل ہے۔





