PM Modi Attend Meeting at BJP Headquarters: وزیراعظم مودی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جاری اجلاس میں ہوں گے شریک، نتن نبین کی نئی ٹیم سے کریں گے خطاب
یہ اجلاس بی جے پی کی تنظیمی سرگرمیوں کے لحاظ سے اہم قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ پارٹی کی نئی ٹیم کے عہدیداران اس میں تنظیمی امور اور مستقبل کی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کی شرکت اور خطاب سے پارٹی کے نئے عہدیداران کو براہ راست رہنمائی ملنے کی توقع ہے۔
بی جے پی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان نتن نبین اور بی ایل سنتوش سے ملے انّاملائی، راجیہ سبھا جانے کو ہوگئے تیار؟
بی جے پی چھوڑنے اور نئی پارٹی بنانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان تمل ناڈو بی جے پی کے سابق صدر کے انّاملائی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی صدر نتن نبین اور بی ایل سنتوش سے ملاقات کی۔ خبروں کے مطابق، پارٹی قیادت کی طرف سے ان کو کہا گیا کہ پارٹی ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان کو ذمہ داری دیتے آئی ہے اور آگے بھی اس کے مطابق ان کو ذمہ داری دی جائے گی۔
PM to visit BJP HQ: مغربی بنگال اور آسام میں بی جے پی زبردست کارکردگی، وزیراعظم نریندر مودی آج پارٹی ہیڈکوارٹر کا کریں گے دورہ
بی جے پی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر سوویندو ادھیکاری نے پارٹی کی جیت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی 180 سے زائد نشستوں کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ٹی ایم سی کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہیں رونے دیجئے، سب ختم ہو چکا ہے۔‘‘
Red Corridor And Dark Days Of Terrorism – PM Modi : ”ریڈ کوریڈور“ کا دور اور دہشت گردی کے سیاہ دن اب تاریخ بن چکے ہیں: وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کی یہ شاندار جیت بہار کی ان بہنوں اور بیٹیوں کی جیت ہے جنہوں نے آر جے ڈی کے دور حکومت میں جنگل راج کا خوفناک دور جھیلا، یہ جیت اس نوجوان کی ہے جس کا مستقبل کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کی سیاست اور دہشت کی وجہ سے تباہ کیا گیا۔ ”ریڈ کوریڈور“ کا دور اور دہشت گردی کے سیاہ دن اب تاریخ کے صفحات میں دفن ہو چکے ہیں۔
PM Modi inaugurates office of Delhi BJP: وزیراعظم مودی نے دہلی بی جے پی کے نئے دفتر کا کیا افتتاح، جدید سہولیات سے آراستہ عمارت پارٹی کارکنوں کے لیے بنے گی مرکز
پارٹی ذرائع کے مطابق، جدید سہولیات سے آراستہ یہ نیا دفتر دہلی میں بی جے پی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے اور کارکنان و رہنماؤں کے لیے ایک مرکزی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ یہ عمارت جدید کمیونیکیشن سسٹمز، میٹنگ ہالز اور پارٹی پروگراموں کی ہم آہنگی کے لیے مخصوص دفاتر سے لیس ہے۔
AAP protests against Kejriwal’s arrest: کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف AAP کا احتجاج، دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر بھاری فورس تعینات
عام آدمی پارٹی کے احتجاج کا بنیادی مقصد کیجریوال کی رہائی کا مطالبہ کرنا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے تمام مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
Deendayal Upadhyaya: پی ایم مودی نے دہلی میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، کہا – ‘ان کی اور میری زندگی ریل کی پٹری سے جڑی ہے..’
پنڈت دین دیال اپادھیائے متھرا میں 1916 میں پیدا ہوئے۔ وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے عہدے دار اور جن سنگھ کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔





