Bharat Express

Bihar Violence

انتظامیہ کا الزام ہے کہ دربھنگہ سے متعلق کئی افواہیں اور غلط خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس لیے عوام میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے جمعرات 27 جولائی کی شام سے 30 جولائی تک انٹرنیٹ خدمات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینئر نے کہا کہ راجستھان ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے میں 2008 کے جے پوربم دھماکوں کے ملزمین کوبری کئے جانے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

بہار کے کئی اضلاع میں جمعہ کو رام نومی کے جلوس کے دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ کشیدہ ماحول کے درمیان بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ نالندہ، روہتاس اور ساسارام میں سب سے زیادہ ہنگامہ دیکھنے میں آیا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے الزام لگایا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو جانتے ہیں کہ نالندہ ایک حساس ضلع ہے، پھر بھی ایسا ہوا۔ لہٰذا بہار میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری بہار حکومت پر آتی ہے۔

ساسارام ​​میں بم دھماکے کے بعد ایس ایس بی کے جوانوں کو طلب کرلیا گیا ہے، جس علاقے میں بم دھماکہ ہوا وہاں ایس ایس بی کے جوان فلیگ مارچ کررہے ہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر سے فون پر بات کی اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر داخلہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے بہار میں اضافی فورس بھیجنے کا حکم دیا۔