Bharat Express DD Free Dish

Another Blast in Sasaram: بہار اب بھی سلگ رہا ہے! ساسارام ​​میں پھر بم دھماکے

ساسارام ​​میں بم دھماکے کے بعد ایس ایس بی کے جوانوں کو طلب کرلیا گیا ہے، جس علاقے میں بم دھماکہ ہوا وہاں ایس ایس بی کے جوان فلیگ مارچ کررہے ہیں

بہار اب بھی سلگ رہا ہے! ساسارام ​​میں پھر بم دھماکے

Another Blast in Sasaram:بہار کے ساسارام سے اہم خبر سامنے آرہی ہے، نفرت کی آگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، شرپسند افراد آگ کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اس آگ میں بے قصور اور بے گناہ افراد جل رہے ہیں۔ لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑکر محفوظ مقامات کی طرف پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

پیر کی صبح ایک بار پھر بم دھماکہ ہوا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ساسارام ​​کے فساد سے متاثرہ علاقے موچی ٹولہ (Mochi Tola) کے چیڈی لال گلی میں آج صبح تقریباً 5 بجے ایک بم دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق علی الصبح ایک شرپسند نے علاقے میں ایک دیوار پر بم پھینکا، زور دار دھماکہ ہوا۔اس کے بعد دوبارہ بم دھماکہ ہوا،اس کے دھماکہ سے  مقامی لوگوں میں افراتفری مچ گئی، لوگ اپنی جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس حادثہ کے بارے میں اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کم شدت کا بم تھا، اس دھماکہ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ شرپسندوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ساسارام ​​میں بم دھماکے کے بعد ایس ایس بی کے جوانوں کو طلب کرلیا گیا ہے، جس علاقے میں بم دھماکہ ہوا وہاں ایس ایس بی کے جوان فلیگ مارچ کررہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق ساسارام ​​میں پرتشدد تصادم کے بعد پولس گشت بڑھا دی گئی ہے۔ شہر اور اس کے گردونواح میں پولیس کا فلیگ مارچ مسلسل جاری ہے۔

ساسارام ​​اور بہار شریف میں مرکزی مسلح افواج کی 10 کمپنیاں تعینات

31 مارچ کو ساسارام ​​اور بہار شریف میں جھڑپوں کے بعد CRPF، SSSB اور ITBP سمیت سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی کل 10 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر نکتے کی جانچ کی جارہی ہے۔ لوگوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا کہا؟

بہار کے دو روزہ دورے پر آئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے گورنر سے ساسارام ​​اور بہار شریف میں ہوئے تشدد کے بارے میں بات کی۔ اسی دوران امت شاہ نے نوادہ میں ایک میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ریاست کی نتیش کمار حکومت پر سخت نشانہ بنایا۔  اورانہوں نے تیجسوی یادو پر بھی تنقید کی ۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read