Bharat Express DD Free Dish

Bihar Politics

سی ایم نتیش کمار کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاؤں چھونے کے سوال پر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ یہ نتیش کمار کو زیب نہیں دیتا۔ نتیش کمار سینئر لیڈر ہیں اور انہیں بہار کی عزت کم نہیں کرنی چاہئے۔

رام کشور سنگھ ویشالی، بہار سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے لوک جن شکتی پارٹی کے امیدوار کے طور پر 2014 میں لوک سبھا انتخابات جیتے تھے۔ انہوں نے آر جے ڈی کے سابق  نائب صدر رگھوونش پرساد سنگھ کو تقریباً 1 لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

بہار میں کابینہ کی توسیع کے بعد سے بی جے پی اراکین اسمبلی کا ایک گروپ ناراض ہوگیا ہے۔ ان ناراض اراکین اسمبلی کی اتوار کو بی جے پی ایم ایل اے راجو سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی۔

بہاراین ڈی اے اتحادیوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ تقریباً طے ہوگیا ہے۔ بی جے پی 17 سیٹوں پر الیکشن لڑسکتی ہے۔ وہیں چراغ پاسوان گروپ کو پانچ سیٹیں ملی ہیں۔ جے ڈی یو 15 یا 16 سیٹوں پرلڑسکتی ہے۔

جن سوراج ابھیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ بہار کے لوگوں کو متبادل کی عدم موجودگی میں غلط شخص کو ووٹ نہیں دینا چاہئے، اس لئے سب کی رضامندی سے ایک نیا متبادل بنایا جانا چاہئے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام صحیح لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے اور ایک ٹیم بنائی جائے۔

منوج جھا نے کہا کہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی عوامی حمایت نے بی جے پی کو پریشان کر دیا ہے اور اب وہ پیسے کی طاقت کا سہارا لے رہی ہے۔

بہار میں سیاسی پیش رفت کے درمیان، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نے روڈ میپ ٹو ون سروے ایجنسی کے ذریعے ایک رائے شماری کرائی۔ جانیے سوالات کے جواب میں سامنے آنے والے حیران کن نتائج-

بہارکے سابق وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ وہ 17 ماہ سے حکومت میں تھے تو کریڈٹ کیوں نہ لیں۔ تیجسوی یادو نے نتیش کمار سے لے کر جیتن رام مانجھی پرآج جم کر حملہ بولا۔

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے رکن اسمبلی چیتن آنند کے بھائی انشومان آنند نے پاٹل پُترتھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ کہا تھا کہ ان کے بھائی چیتن آنند آرجے ڈی سے رکن اسمبلی ہیں۔

راشٹریہ لوک دل کے این ڈی اے الائنس کے ساتھ آنے کے فیصلے پرکچھ راکین اسمبلی کے ناراض ہونے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔ جینت چودھری کی پارٹی کی طرف سے اب اس کی تردید کی گئی ہے۔