UP Voter List Row: ’وکاس یادو‘ کا نام 13 بار درج، سماجوادی پارٹی کے الزام کے بعد کارروائی، اعظم گڑھ میں 5 بی ایل او سمیت 9 افراد کے خلاف ایکشن
اعظم گڑھ کے اسمبلی حلقہ نمبر 347 کی ووٹر لسٹ میں وکاس یادو نام کئی بار درج ہونے کے معاملے میں اتر پردیش کے چیف الیکشن افسر نے قصوروار ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ ووٹر لسٹ تیار کرنے میں لاپروائی اور نگرانی میں کوتاہی برتنے کے الزام میں اس وقت کے الیکٹورل رجسٹریشن افسر اور دو اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: امیٹھی سیٹ پر بی ایس پی نے کیا امیدوار کا اعلان ، اعظم گڑھ سے یہ ہیں میدان میں ، دیکھئے فہرست
بی ایس پی یوپی میں واحد پارٹی ہے جو یوپی کی تمام 80 سیٹوں پر تنہا الیکشن لڑ رہی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی یوپی میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں، لیکن بی ایس پی تنہا انتخابی جنگ میں ہے۔





