Bharat Express DD Free Dish

Ayodhya

رام للا کو 22 جنوری 2024 کو رام مندر میں پران پرتشٹھا ہوئی  تھی۔ اس کے بعد سے یہاں عقیدت مندوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ہر روز ایک لاکھ سے زائد لوگ یہاں درشن  کے لئے آتے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے الزام لگایا ہے کہ ایودھیا میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریدوفروخت منافع کمانے کے لئے کی گئی ہے۔ انہوں نے اسے ایک بڑا زمین گھوٹالہ قراردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باہری لوگوں نے آکر زمین خریدی ہے، جس کا فائدہ مقامی لوگوں کونہیں ملا ہے۔

راہل گاندھی اب پی ایم مودی کی آبائی ریاست گجرات میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کو جوش دلانے کے لیے راہل گاندھی نے کچھ  کہا جس کی اب بی جے پی مخالفت کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے یہاں کہا کہ جس طرح انڈیا الائنس نے ایودھیا میں بی جے پی کو شکست دی ہے

راہل گاندھی کے ایودھیا سے متعلق اٹھائے گئے سوال پروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں 1733 کروڑ روپئے کا معاوضہ تقسیم کیا گیا ہے۔ ایوان میں دیا گیا راہل گاندھی کا جھوٹا بیان بے حد غلط اور شرمناک ہے۔

ہنومان گڑھی مہنت کے بندوق بردار کو ہٹانے کے بعد ایس پی چیف اکھلیش یادو نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے مہنت کے گنر کو ہٹانے پر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ایودھیا کے سنتوں اور سادھو سے بدلہ نہیں لینا چاہئے۔

ایودھیا میں بنے رام مندر کے بارے میں چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ مذہبی عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو ایودھیا آنا چاہیے۔ بھگوان رام للا کو درشن اور پوجا کرنا چاہئے۔

این سی پی (ایس پی) کے سربراہ نے مزید کہا، "یو پی لوک سبھا انتخابات میں ایک اہم ریاست ہے کیونکہ وہاں کے لوگوں نے مختلف قسم کا فیصلہ دیا ہے۔ انہیں توقع تھی کہ رام مندر انتخابی ایجنڈا ہوگا اور حکمراں پارٹی کو ووٹ ملے گا

اس دوران ہمنتا بسوا سرما نے بھی اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ملک میں اچانک ای وی ایم اور الیکشن کمیشن پر پریس کانفرنس بند ہو گئیں۔ کسی کو اندازہ ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟ میں اس بارے میں پریشان ہوں۔

اقبال انصاری نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ “وزیراعظم خوش قسمت ہیں کہ ان کا انتخاب بھگوان رام کے شہر ایودھیا سے شروع ہو رہا ہے۔

بی جے پی لیڈروں کے مطابق 5 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی 4:45 بجے دھوراہارا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد شام تقریباً 7 بجے پی ایم ایودھیا کے رام مندر کا دورہ کریں گے اور پوجا کریں گے۔ وہاں جانے کے بعد وہ ایودھیا میں روڈ شو کریں گے۔