Bharat Express

Ayodhya News

ایوب اور اس کے ساتھیوں نے اقبال انصاری سے کہا کہ آپ کھڑکی اس لیے کھول رہے ہیں کہ نماز پڑھنے کے بعد سیاست کریں گے۔ اس کے بعد آپ باہر جائیں گے اور یوگی مودی کی تعریف کریں گے۔

ایودھیا میں EaseMyTrip کے پروجیکٹ کا مقصد یاتریوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ان کا ہوٹل، رام مندر کے قریب واقع ہے، ان مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہو گا جو ان کی یاترا کے دوران آرام اور سہولت دونوں کی تلاش میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آپ کو رام مندر کا درشن کرا رہا ہے ۔ رام للا تقریباً 500 سال بعد مندر میں موجود ہوں گے۔ ایسے میں ان کے اس مقام کو رنگ برنگے پھولوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

وزیر اعظم آئندہ تعمیر ہونے وا لے شری رام مندر تک رسائی میں اضافہ کے لیے، ایودھیا میں چار نئی تعمیر شدہ، چوڑی اور خوبصورت سڑکوں ، رام پتھ، بھکتی پتھ، دھرم پتھ، اور شری رام جنم بھومی پتھ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گےاورانہیں قوم کے نام وقف بھی کریں گےجس سے شہری بنیادی ڈھانچے میں استحکام پیدا ہوگا۔

ایودھیا دھام ریلوے اسٹیشن کی تصویر دیکھنے کے لائق ہے ، جس انداز میں اس کو تیار کیا گیا ہے جس مذہبی رنگ میں اس کو رنگا گیا ہے اور جس رنگ روشن کا اہتمام کیا گیا ہے اس سے یہ ریلوے اسٹیشن دوسرے ریلوے اسٹیشن سے بہت ہی زیادہ مختلف نظرآرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جنکشن کی تعمیر کے لئے پتھرراجستھان کے ضلع بھرت پورکے علاقے بنسی پہاڑپورسے بھی لائے گئے تھے، جہاں سے رام مندر کی تعمیر کے لیے پتھر سپلائی کئے گئے تھے۔