Bharat Express DD Free Dish

Australia Cricket Board

ٹی20 کے علاوہ رچرڈسن نے 34 فرسٹ کلاس میچوں میں 102 وکٹیں اور 98 لسٹ-اے میچوں میں 153 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور، راجستھان رائلز اور پونے واریئرز کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی لیگز میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

آسٹریلیا کے معروف اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایک جذباتی پریس کانفرنس میں آسٹریلیائی کرکٹ اور میڈیا میں موجود نسل پرستانہ رویوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی آخری ایشز سیریز ان کا آسٹریلیا کے لیے آخری بین الاقوامی مقابلہ ہوگا، جس کے بعد وہ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔

ڈیمین مارٹن کو آسٹریلیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے تھے اور اپنے شاندار اسٹروک پلے کے لیے مشہور تھے۔ ون ڈے ورلڈ کپ 2003 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ان کی ناقابلِ شکست 88 رنز کی اننگز ان کے کیریئر کی یادگار اننگز میں شامل ہے، جس نے آسٹریلیا کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے سابق کرکٹرز اور موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ ہر کوئی اپنا پلڑا بھاری اور ٹرافی کا مضبوط دعویدار ہے۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سراج جسپریت بمراہ اور محمد شامی کے ساتھ ہندوستان کے تیز گیندبازی اٹیک کی قیادت کریں گے۔ حالانکہ، شامی اس وقت اپنی انجری سے صحت یابی کے آخری مراحل میں ہیں۔

سال 2021 میں افغانستان پر طالبان کی حکومت تھی اور اس کے بعد سے آسٹریلیا نے افغانستان کی مردوں کی ٹیم کے خلاف دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے یہ مخالفت اس لیے ہے کہ طالبان کی حکومت کے بعد افغانستان میں خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا کے سلامی بلے باز عثمان خواجہ کے جوتے میں فلسطین اورغزہ میں متاثر لوگوں کی حمایت میں ایک نعرہ لکھا ہوا دیکھا گیا، جس پر آئی سی سی نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔