Bharat Express DD Free Dish

Atishi

دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے وزیراعلیٰ عہدے کی کمان سنبھال لی ہے۔ سی ایم آتشی آج پہلی باردہلی سکریٹریٹ پہنچیں، لیکن وہ دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اورپارٹی کے کنوینراروند کیجریوال کی کرسی پرنہیں بیٹھیں۔ وزیراعلیٰ آتشی سکریٹریٹ اپنی ایک کرسی لے کرپہنچیں اوراس پربیٹھیں۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھردواج نے ہفتہ کو ہی وزارتی عہدہ کا چارج سنبھال لیا تھا۔ آتشی کے بعد بھاردواج کے پاس آٹھ محکموں کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے۔

دہلی کی نئی وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ اروند کیجریوال نے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کی تصویر کوبدل دیا ہے۔ دہلی کے عام لوگوں کی زندگی کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے دہلی میں رہنے سبھی غریبوں کے درد کو سمجھا اور سرکاری اسکولوں میں بچوں کا مستقب بدلا ہے۔

دہلی میں آتشی حکومت کی حلف برداری کے بعد وزراء میں محکموں کی تقسیم بھی کردی گئی ہے۔ آتشی کے پاس پانی، خزانہ، بجلی سمیت 13 محکموں کی ذمہ داری ہوگی۔ اس سے پہلے بھی وہ ان محکموں کوسنبھال رہی تھیں۔

دارالحکومت دہلی میں تیسری خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر آتشی نے حلف لیا ہے۔ ان کے ساتھ سوربھ بھاردواج، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور مکیش اہلاوت نے راج نواس میں کابینی وزرا کے طور پر حلف لیا۔

آج شام راج نواس میں حلف لینے کے بعد آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ دیگر دو بی جے پی کی سشما سوراج اور کانگریس کی شیلا دکشت تھیں۔ آتشی نے کہا تھا کہ یہ پارٹی اور دہلی کے لوگوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔

دہلی کی وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے جا رہیں آتشی کی قیادت والی کابینہ میں سبھی موجودہ وزرا برقرار رہیں گے، جبکہ ایک چہرہ نیا ہوگا۔ مکیش اہلاوت کو وزیربنایا جائے گا۔

یوگیندر یادو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں۔ سال 2015 میں انہیں کافی تنازعات کے بعد پارٹی سے الگ ہونا پڑا اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے ساتھ مل کر انہوں نے سوراج ابھیان تنظیم شروع کی۔

دہلی میں کوئی سرکاری سی ایم ہاؤس نہیں ہے۔ سرکاری گھر جہاں وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز شخص رہتا ہے اسے سرکاری وزیراعلیٰ ہاؤس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وزیر اعلی بننے کے بعد آتشی کو سرکاری رہائش ملے گی۔

راجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج دہلی کے لئے بہت مایوس کن  دن ہے۔ یہاں کا وزیراعلیٰ ایک ایسی خاتون کو بنایا گیا ہے، جن کی فیملی نے دہشت گرد افضل گرو کو پھانسی سے بچانے کی لڑائی لڑی۔