Bharat Express DD Free Dish

Assam

آئینی بینچ نے سٹیزن شپ ایکٹ کی دفعہ 6 اے کی آئینی حیثیت پر فریقین اور یونین آف انڈیا کے دلائل کی سماعت کی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، جمعرات کی صبح آسام کے گوہاٹی میں ریکٹر اسکیل پر 3.5 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ این سی ایس کے ذریعے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کی صبح 5.42 بجے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ہیمنت بسوا سرما نے اپنے میڈیکل کالجوں کے دورہ پراے آئی یوڈی ایف اور کانگریس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے مسلمانوں کے ووٹ لئے، مگران کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

بدرالدین اجمل آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ ہیں۔ بدرالدین پیشے کے اعتبار سے پرفیوم کے بزنس مین ہیں۔ آسام میں بنگالی مسلمانوں میں AIUDF کا اچھا اثر ہے۔

مشاورت کے سکریٹری جنرل اور وفد کے سربراہ سید تحسین احمد نے اس موقع پرکہا کہ کچھ تفرقہ بازطاقتیں ملک میں انتشارپیدا کرنے کا رجحان رکھتی ہیں، ان کے منصوبے کوناکام بنانے کے لئے لوگوں کو متحد کرنا ضروری ہے۔

بی جے پی کے سینئر ذرائع کا کہنا ہے کہ اجتماعی قیادت پارٹی کو بڑی جیت دلا سکتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے مہنگی سبزیوں پر میاں مسلم برادری کے لئے ایک متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں میاں مسلم سبزی فروشوں کو شہر سے باہر نکال دوں گا۔

ایک طرف یکساں سول کوڈ پر بحث ہو رہی ہے اور دوسری طرف آسام حکومت کثرت ازدواج پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کثرت ازدواج کو روکنے کے لیے اگلے اسمبلی اجلاس میں ایک بل لائے گی

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جیگھاٹی میں بزرگ شہریوں، پولیس افسران اور سیاحوں سمیت 5000 سے زیادہ لوگوں نے یوگا کیا۔

آسام میں ہوئی زبردست بارش کے سبب سیلاب آگیا ہے، جس سے 10 اضلاع کے 30 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے سبب کئی مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ حالانکہ کسی طرح کے جانی نقصان کی خبر نہیں آئی ہے۔