Bharat Express

Assam Citizenship Case

مولانا مشتاق عنفرنے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند کی نہ صرف قانونی بلکہ فلاحی سرگرمیاں بھی اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ وہ جوکچھ کرتی ہے انسانیت کی بنیاد پرکرتی ہے، جمعیۃعلماء ہند آگے بھی آسام کے تمام مظلوموں کے لئے اپنی جدوجہد اسی طرح جاری رکھے گی۔

مولانا محمود مدنی نے کہا جمعیۃ علماء ہند کی طویل آئینی جدوجہد رنگ لائی۔ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہماری لڑائی لاکھوں انسانوں کے لیے تھی، جس میں ہمیں کامیابی ملی۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے آج کے فیصلہ پر اپنی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں پنچائیت سرٹیفکٹ کوشہریت کا ثبوت ماننے والے فیصلہ پرمجھے اپنی جماعتی زندگی میں جس قدرمسرت اورخوشی ہوئی تھی، اس سے کہیں زیادہ آج کے اس اہم آئینی بینچ کے تارخ ساز فیصلہ پر ہو رہی ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا، "سی اے اے ملک کا قانون ہے اور اس کا نوٹیفکیشن ضرور جاری کیا جائے گا۔ اسے انتخابات سے پہلے جاری کیا جائے گا۔ اس بارے میں کسی کو کوئی الجھن نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کی مظلوم اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینا بھی کانگریس قیادت کا وعدہ ہے۔

آئینی بینچ نے سٹیزن شپ ایکٹ کی دفعہ 6 اے کی آئینی حیثیت پر فریقین اور یونین آف انڈیا کے دلائل کی سماعت کی۔