Urdu Conclave 2026

Ashish Mishra

سپریم کورٹ نے پولیس کی اسٹیٹس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے نوٹ کیا کہ اس معاملے میں امن دیپ سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے اور متعلقہ عدالت نے اس کا نوٹس بھی لے لیا ہے۔ تاہم اجے مشرا ٹینی، آشیش مشرا اور دیگر افراد کے مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیشی ایجنسی اس نتیجے پر پہنچی کہ ان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔

وکیل پرشانت بھوشن نے شکایت میں کہا تھا کہ آشیش مشرا سپریم کورٹ کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی جلسے کر رہے ہیں۔ عدالت نے آشیش مشرا سے کہا ہے کہ وہ لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں لگائی گئی شرائط پر احتیاط سے عمل کریں۔

لکھیم پور میں تشدد کے معاملے میں جیل میں بند سابق مرکزی وزیراجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت دے دی ہے۔ لکھیم پور کھیری میں اکتوبر 2021 میں پھیلے تشدد میں 8 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری تشدد کیس کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی کو تحلیل کر دیا تھا۔ سماعت کے دوران جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے ایس آئی ٹی کو تحلیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایس آئی ٹی کی تشکیل نو کی ضرورت محسوس کی گئی تو اس سلسلے میں مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

لکھیم پور کھیری سانحہ کے ملزم آشیش مشرا کو سپریم کورٹ نے شرائط کے ساتھ منظوری دی ہے۔ مشرا کے علاوہ 4 افراد کو پیٹ پیٹ کرمار دینے والے ملزم کسانوں کو بھی عدالت نے ضمانت دی ہے۔

ضمانت دینے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری واقعہ میں مارے گئے ملزمین کو  پیٹ پیٹ کر قتل کرنے والے 4 کسانوں کو بھی عبوری ضمانت دے دی

ساتھ ہی پربھجوت سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ لکھیم پور کھیری تشدد کے مرکزی ملزم مرکزی وزیر داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کے قریبی رشتہ داروں نے کیا تھا۔ پربھجوت نے ٹکونیا تھانے میں اس حملے کی شکایت کی ہے۔ تحریر میں آشیش مشرا کا نام بھی آیا ہے۔

ایک مقامی عدالت نے 2021 کے لکھیم پور تشدد کیس میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے کمار مشرا 'ٹینی' کے بیٹے آشیش مشرا سمیت 13 ملزمان کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔