آشیش مشرا کی عبوری ضمانت 26 ستمبر تک بڑھائی گئی۔ (تصویر: اے این آئی)
Ashish Mishra Bail: لکھیم پور کھیری سانحہ کے ملزم آشیش مشرا کو سپریم کورٹ نے شرائط کے ساتھ عبوری ضمانت دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ فی الحال آشیش مشرا کو 8 ہفتے کے لئے رہا کیا جا رہا ہے، لیکن شرائط کی خلاف ورزی پر ضمانت منسوخ ہوسکتی ہے۔ آشیش مشرا کو رہائی ایک ہفتے کے اندر اترپردیش چھوڑنا ہوگا۔ وہ فی الحال دہلی میں بھی نہیں رہ سکتا۔
عدالت نے کہا ہے کہ وہ معاملے پر 14 مارچ کو پھر سماعت کرے گا۔ اسی دن آج دی گئی ضمانت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم 4 کسانوں کو بھی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
Lakhimpur Kheri violence accused Ashish Mishra granted interim bail
Read @ANI Story | https://t.co/nvGJDDTUj1#lakhimpurkheri #lakhimpurkheriviolence #AshishMishra #InterimBail pic.twitter.com/qkHa0WN4km
— ANI Digital (@ani_digital) January 25, 2023
کیا ہے معاملہ
3 اکتوبر، 2021 کو اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں احتجاج کرنے والے کسانوں کے اوپر گاڑی چڑھائے جانے کا حادثہ ہوا تھا۔ اس حادثہ میں اور اس کے بعد مشتعل کسانوں کی طرف سے کی گئی ملزمین کی پٹائی میں کل 8 لوگوں کی جان گئی تھی۔ معاملے کا اہم ملزم مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کا بیٹا آشیش مشرا عرف مونو ہے۔ 10 فروری، 2022 کو الہ آباد ہائی کورٹ نے آشیش مشرا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 18 اپریل کو سپریم کورٹ نے اس حکم کو منسوخ کردیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔ اب سپریم کورٹ نے شرائط کے ساتھ اس کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


