Bharat Express DD Free Dish

Andhra Pradesh

اس منصوبے کے تحت، سروٹیک رینیو ایبل ڈیزائن، انجینئرنگ، سپلائی، تنصیب، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کی ذمہ داریاں انجام دے گا، اور مختلف صلاحیتوں کے 5,886 شیڈولڈ کاسٹ (SC) اور شیڈولڈ ٹرائب (ST) گھروں میں سولر پلانٹس نصب کرے گا۔ یہ پروجیکٹ یوٹیلیٹی لیڈ ایگریگیشن (CAPEX) ماڈل کے ذریعے نافذ کیا جائے گا اور اس میں پانچ سال کی جامع آپریشن اور مینٹیننس (O&M) بھی شامل ہے۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز آندھرا پردیش کے پُٹّاپارتھی میں شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیرِاعظم مودی اور وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے پُٹّاپارتھی میں شری ستیا سائی بابا کی زندگی اور تعلیمات کے اعزاز میں ایک یادگاری سکّہ اور ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔

شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور شری ستیا سائی بابا کے درمیان برسوں قبل ہونے والی ایک اہم گفتگو ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔ ‘مودی آرکائیو’ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح مودی نے 2001 کے گجرات زلزلے میں عوامی خدمت اور امدادی کاموں میں اہم کردار ادا کیا تھا، جبکہ اس وقت وہ وزیراعلیٰ بھی نہیں تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 19 نومبر کو آندھرا پردیش کے روحانی مرکز پُٹّاپارتھی میں شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ ستیا سائی بابا کی تنظیم سے متعلق ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔

اپریل 2017 میں برکاپال حملے میں سی آر پی ایف کے 24 جوان شہید ہوئے تھے۔ دنتے واڑہ حملے میں سی آر پی ایف کے 76 جوان شہید ہوئے تھے۔ ریاستی پولیس کے مطابق ہڈما نے دنتے واڑہ حملے میں بھی آگے سے قیادت کی تھی۔

آندھرا پردیش کے شری کاکولم ضلع میں واقع وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ وزیراعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ حادثہ کارتک کے مہینے میں ایکادشی کے موقع پر پیش آیا، جب عقیدت مندوں کا ایک بڑا ہجوم مندر دیکھنے کے لیے جمع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مندر کے احاطے کے داخلی دروازے کے قریب اچانک بھیڑ بڑھ گئی ،جس سے خوف و ہراس پھیل گیا

پی ایم مودی سباورم سے شیلا نگر تک چھ لین والی گرین فیلڈ ہائی وے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کی لاگت 960 کروڑ سے زیادہ ہے۔ اس پروجیکٹ سے وشاکھاپٹنم کے بندرگاہی شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور تجارت اور روزگار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے رایاورم میں پٹاخہ فیکٹری کے حادثے پر افسران سے بات کی۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا: ’’رایاورم کوناسیما ضلع میں میں آگ کے حادثے نے بڑا صدمہ دیا ہے۔ اس المناک حادثے میں متعدد جانوں کا ضیاع انتہائی دکھ کا باعث ہے۔

کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، اس لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آئی۔ آگ کی لپیٹ میں آنے سے 6 مزدور موقع پر ہی دم توڑ دئے جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ دو شدید زخمیوں کو اناپرتھی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔