’’خواتین اور بچوں میں خون کی کمی کی تشویشناک صورتحال‘‘ ملکارجن کھڑگے نے آئی سی ایم آر۔سمپدا رپورٹ کے حوالے سے خون کی کمی اور غذائی قلت پر مرکز کو ٹھہرایا ذمہ دار
کانگریس صدر نے مرکزی بجٹ میں وزارتِ خواتین و اطفال ترقیات کے حصے میں کمی پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ان کے مطابق، مرکزی بجٹ میں اس وزارت کا حصہ 2015-16 میں 0.96 فیصد تھا، جو 2025-26 میں گھٹ کر 0.50 فیصد رہ گیا۔ کھڑگے نے سوال کیا کہ مودی حکومت کے 12 برسوں کے دوران متعدد غذائی اسکیموں، غذائیت سے بھرپور بنائے گئے چاول اور آئرن سپلیمنٹ پروگراموں کے باوجود جوابدہی کہاں ہے؟





