Bharat Express DD Free Dish

Amravati

حادثے کے بعد پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وینٹی لیٹر میں دھماکا کس وجہ سے ہوا اور آیا اس میں کوئی تکنیکی خرابی موجود تھی یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی جانچ کی جارہی ہے کہ طبی آلات کی بروقت جانچ اور دیکھ بھال کی جارہی تھی یا نہیں۔اس واقعے نے اسپتال کی فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات پر بھی سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

یہ حادثہ امراوتی کے گھاٹ کھیڑا تالاب میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق چاروں بچے گھومنے پھرنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ شدید گرمی کے باعث وہ تالاب میں نہانے کے لیے اتر گئے، لیکن نہاتے وقت اچانک گہرے پانی میں چلے جانے کے سبب ڈوب گئے۔ چونکہ اس وقت تالاب کے اطراف کوئی موجود نہیں تھا، اس لیے انہیں بروقت مدد نہیں مل سکی اور چاروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مہاراشٹر کے امراوتی شہر میں بلدیاتی سیاست نے ایک غیر متوقع رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں میئر کے انتخاب کے دوران ایک بڑا سیاسی الٹ پھیر دیکھنے میں آیا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی کارپوریٹر میرا کامبلے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار شری چند تیجوانی کے حق میں ووٹ دے کر سب کو حیران کر دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی اہم ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔

دھماکے بیرک نمبر چھ اور سات کے باہر دیسی ساختہ بم سے ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد جیل کے احاطے میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ بشمول جیل حکام اور امراوتی پولیس کمشنر اور ڈی سی پی موقع پر پہنچ گئے۔

وائی ایس آر کانگریس کے ایک لیڈر نے کہا کہ زیر تعمیر دفتر کو منہدم کیا جا رہا ہے جبکہ وائی ایس آر سی پی نے گزشتہ روز سی آر ڈی اے کے ابتدائی اقدامات کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے انہدام کی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کا حکم دیا تھا۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے گزشتہ ماہ عہدیداروں سے کہا تھا کہ وہ 2 جون کے بعد لیک ویو گورنمنٹ گیسٹ ہاؤس جیسی سرکاری عمارتوں کو اپنے قبضے میں لے لیں۔ یاد ہے کہ  فروری 2014 میں آندھرا پردیش کو تقسیم کرکے تلنگانہ بنانے کا بل پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا تھا۔

بی جے پی نے اس سے قبل 26 مارچ 2024 کو چھٹی فہرست جاری کی تھی جس میں تین لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔ راجستھان سے لوک سبھا کے دو اور منی پور سے ایک امیدوار کے نام فہرست میں تھے۔

Amravati: آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع میں پیر کو ایک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ ویمورو منڈل کے جامپنی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک منی ٹرک جس میں ..