HM Amit Shah On Naxalism In Lok Sabha: یہ نریندر مودی کی حکومت ہے، جو بھی ہتھیار اٹھائے گا، اس کا حساب ضرور ہوگا: امت شاہ کا لوک سبھا میں سخت موقف
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو لوک سبھا میں نکسل واد پر جاری بحث کے دوران سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی کی حکومت ہے اور جو بھی ہتھیار اٹھائے گا، اس کا حساب ضرور ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث نکسل واد سے متاثرہ علاقوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ترقی کا عمل تیز ہوا ہے۔
Naxal Free India: لوک سبھا میں نکسل واد پر بحث، امت شاہ اور دھرمیندر یادو کے درمیان سیاسی مسکراہٹ، تجاویز پر ملی اضافی مہلت
بحث کے دوران ایوان کا ماحول سنجیدہ ہونے کے باوجود دوستانہ رہا اور وزیر داخلہ امت شاہ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کے درمیان سیاسی مسکراہٹ نے بحث کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ اس موقع پر مختلف ارکان نے بھی تجاویز پیش کیں اور مسئلے کے جامع حل کی ضرورت پر زور دیا۔
Bihar CM face: ’’بہار کے وزیراعلیٰ کا چہرہ وہی ہوگا جسے نریندر مودی اور امت شاہ چاہیں گے‘‘ جن سوراج کے بانی پرشانت کشور کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید
پرشانت کشور نے کہا کہ نتیش کمار انتخابات سے پہلے ہی صحت کے مسائل سے دوچار تھے، اسی لیے انہیں آہستہ آہستہ قیادت سے ہٹایا جا رہا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں بہار کی سیاست میں اہم تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ 5 مارچ کو نتیش کمار نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنا نامزدگی فارم داخل کیا اور نئی کابینہ کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
Amit Shah Assam Rally: آسام میں بھی یونیفارم سول کوڈ کی تیاری، چار شادیوں پر لگے گی پابندی: امت شاہ کا بڑا اعلان
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام اسمبلی انتخابات سے قبل بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ریاست میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کیا جائے گا اور چار شادیوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔
Amit Shah on ‘Mission Assam’: امت شاہ مشن آشام، گوہاٹی کے بعد آج سونیت پور اور نلباڑی میں بڑی ریلیاں،جانئے آج کے پروگرام کی تفصیلات
اتوار کو امت شاہ کی آسام میں بھرپور انتخابی مہم جاری رہے گی۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے سینئر رہنما نتن نوین بھی ریاست کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
Amit Shah holds roadshow: آسام انتخابات سے قبل گوہاٹی میں وزیرداخلہ امت شاہ کا بڑا روڈ شو، بی جے پی کی انتخابی مہم میں آئی تیزی
یہ روڈ شو ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریاست میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق آسام کی تمام 126 اسمبلی نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔
Victim Card Politics: ’’ممتا دیدی ہمیشہ ’وکٹم کارڈ‘ کی سیاست کھیلتی رہیں‘‘ وزیرداخلہ امت شاہ کا دراندازوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی ہمیشہ خود کو مظلوم ظاہر کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’کبھی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے، کبھی سر پر پٹی بندھ جاتی ہے، کبھی بیمار ہو جاتی ہیں اور پھر الیکشن کمیشن کے سامنے بے بسی ظاہر کرتی ہیں۔‘‘
Bengal Elections 2026: ممتا بنرجی کے خلاف بی جے پی کی چارج شیٹ، امت شاہ بولے- یہ ٹی ایم سی کے 15 سالہ سیاہ کارناموں کا ہے سنکلپ پترا
بی جے پی نے 40 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ ’ٹی ایم سی کے 15 سال، مغربی بنگال لہولہان‘ کے عنوان سے جاری کی، جس میں ترنمول کانگریس حکومت کے 15 سالہ دور کی خامیوں کو گنوایا گیا ہے۔
Delhi LG Meets Amit Shah: رام نومی پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کیے مندر میں درشن، امت شاہ اور سری لنکا کی ہائی کمشنر سے کی ملاقات
رام نومی کے موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے شمالی دہلی کے ماڈل ٹاؤن میں واقع رام مندر میں حاضری دی اور بھگوان رام کے درشن کیے۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے کا دورہ بھی کیا، مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور بعد ازاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارت میں سری لنکا کی ہائی کمشنر مہیشینی کولون سے ملاقات کی۔
Assam Elections: وزیر داخلہ امت شاہ گوہاٹی میں کریں گے روڈ شو، مختلف جلسوں سے خطاب بھی متوقع
پارٹی لیڈران کے مطابق امت شاہ کا یہ دورہ بالائی اور زیریں آسام کے اہم حلقوں میں بی جے پی کے لیے حمایت حاصل کرنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ 2 اپریل کو ایک بار پھر انتخابی مہم کے سلسلے میں آسام کا دورہ کریں گے۔





