Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah statement

امت شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں کمیونسٹ پارٹیاں ختم ہو رہی ہیں اور کانگریس بھی ملک بھر میں کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اب کیرالہ کی ترقی کا واحد راستہ نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے ہے، جس کے لیے عوام کے درمیان عاجزی اور واضح وژن کے ساتھ جانا ضروری ہے۔

ایودھیا میں رام مندر کی دوسری برسی پر ملک بھر میں عقیدت اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رام مندر کو ثقافتی نشاۃ ثانیہ اور صدیوں کی جدوجہد کی علامت قرار دیتے ہوئے ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ چاروں صاحبزادوں کی قربانی کی داستان ہر نسل تک پہنچے، اسی مقصد کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے ویر بال دوس منانے کی روایت شروع کی۔ امت شاہ نے ویر بال دوس کے موقع پر گرو گوبند سنگھ جی، ماتا گجری اور ویر صاحبزادوں کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے انہیں نمن کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آج بَستر خوف نہیں بلکہ مستقبل کی علامت بن چکا ہے۔ جہاں کبھی گولیوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، وہاں آج اسکولوں کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔ جہاں کبھی سڑکیں خواب تھیں، وہاں آج ریل کی پٹریاں اور شاہراہیں بن رہی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ جو لوگ اب بھی ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں، وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوں، کیونکہ امن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے دربھنگہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل) پر جیوکا دیدیوں کے لیے مختص فنڈ پر اعتراض کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے پر سخت تنقید کی۔

آخر میں امت شاہ نے کہا کہ جس اتحاد کی بنیاد سردار پٹیل نے رکھی، اسے برقرار رکھنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ ’’یہ ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قوم کی حفاظت کرے جسے سردار پٹیل نے عدل و اتحاد کے اصولوں پر استوار کیا۔‘‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر بی جے پی کے چاروں امیدوار جیتتے ہیں تو پارٹی ہر درانداز کو چن چن کر بہار سے نکال دے گی۔ لالو اور راہل دونوں بنگلہ دیشی دراندازوں کے محافظ بن گئے ہیں، لیکن میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ ہمارے امیدواروں کو جتائیں تو بی جے پی بہار کی سرزمین سے ہر درانداز کو باہر کرے گی۔

امت شاہ نے سمستی پور اور دربھنگہ ریلیوں میں کہا ’’14 نومبر کو دوپہر ایک بجے تک سب کچھ صاف ہو جائے گا‘‘۔ وزیرداخلہ نے این ڈی اے کو مہابھارت کے پانچ پانڈو قرار دیا اور مہاگٹھ بندھن پر خاندانی سیاست کا الزام بھی عائد کیا۔

وزیراعظم نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امت شاہ عوامی خدمت کے جذبے اور انتھک محنت کے لیے بڑے پیمانے پر سراہا جاتے ہیں۔ انہوں نے ملک کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور ہر ہندوستانی کی عزت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے قابل تعریف کوششیں کی ہیں۔ میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ کی سخت تنقید کی اور اسے ’’درانداز بچاؤ یاترا‘‘ قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ملک میں غیر قانونی دراندازوں کو برداشت نہیں کرے گی۔