India-US trade deal: بھارت-امریکہ تجارتی معاہدہ ایم ایس ایم ایز اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا: امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے نے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کی عالمی مسابقت بڑھے گی، سرمایہ کاری اور کریڈٹ فلو میں اضافہ ہوگا اور 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو نئی رفتار ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے ساتھ یہ تجارتی معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا ہے جب بھارت نے حال ہی میں یورپی یونین کے ساتھ بھی ایک تاریخی تجارتی معاہدہ کیا ہے۔
Amit Shah in Bengal: ووٹ بینک سیاست کے لیے ہورہی ہے وندے ماترم کی مخالفت، بنگال کے عوام معاف نہیں کریں گے: امت شاہ
وندے ماترم کے مسئلے پر امت شاہ کا یہ سخت بیان نہ صرف ترنمول کانگریس کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج بن گیا ہے بلکہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کی سیاست میں نئے تصادم اور انتخابی گہما گہمی کا اشارہ بھی ہے۔ 2026 کے انتخابات کے قریب آتے ہی ریاست میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Leadership is our real strength: امت شاہ نے اقتصادی سروے کو ‘طاقتور بھارت’ کا آئینہ قرار دیا، کہا-’’وزیراعظم مودی کی قیادت ہی ہماری اصل طاقت‘‘
اقتصادی سروے ایک پراعتماد اور مضبوط بھارت کی تصویر پیش کرتا ہے۔ جہاں دنیا کی بڑی معیشتیں سست روی کا شکار ہیں، وہیں بھارت کی 7.4 فیصد ترقی اس بات کی علامت ہے کہ ملک کی اقتصادی بنیادیں نہایت مستحکم ہیں۔ اب سب کی نظریں آنے والے عام بجٹ پر مرکوز ہیں۔
BJP has transformed UP: ’’وزیراعظم مودی کے ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو حقیقت کا روپ دے گا اترپردیش‘‘ امت شاہ نے 2027 اسمبلی انتخابات کا بگل بجایا
امت شاہ نے کہا کہ وہ پہلی بار پریرنا استھل آئے ہیں، جہاں تین عظیم رہنماؤں کے شاندار مجسمے اور جدید سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پریرنا استھل آئندہ دنوں میں قومی شعور کی بیداری کا مرکز بنے گا۔ شاما پرساد مکھرجی، دین دیال اُپادھیائے اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی یاد میں قائم یہ مقام دہائیوں تک ملک کو سمت دیتا رہے گا۔
Centenary celebrations: ’’دنیا کے مسائل کا حل بھارتی روایت میں پوشیدہ ہے‘‘ ہری دوار میں بھگوتی دیوی شرما کی یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے امت شاہ کا خطاب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا: ’’آج اکھنڈ جیوتی سمیلن میں آکر مجھے ایک توانائی اور ازلی روشنی کا احساس ہو رہا ہے۔ یہ عقیدے، روحانیت اور ثقافت کا سنگم ہے۔ شری رام شرما آچاریہ نے کردار سازی کے ذریعے ان تینوں کو نئی زندگی بخشی۔‘‘
Centenary issue of Kalyan magazine: ’’منافع کیلئے نہیں، نسلوں کی تعمیر کیلئے ہورہا ہے کام‘‘ گیتا پریس کی خدمات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا خراج تحسین
اس موقع پر وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ رشی کیش اب صرف ایک مذہبی مقام نہیں رہا بلکہ عالمی سطح پر ’یوگا کی عالمی راجدھانی‘ کے طور پر اپنی شناخت قائم کر رہا ہے، جہاں روایت اور ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔
Amit Shah in Kerala: بی جے پی کا ہدف ترقی یافتہ کیرالہ اور قوم مخالف طاقتوں کا مقابلہ، کیرالہ میں کنول کے نشان تلے حکومت بنانا حتمی مقصد: امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں کمیونسٹ پارٹیاں ختم ہو رہی ہیں اور کانگریس بھی ملک بھر میں کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اب کیرالہ کی ترقی کا واحد راستہ نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے ہے، جس کے لیے عوام کے درمیان عاجزی اور واضح وژن کے ساتھ جانا ضروری ہے۔
Ayodhya Ram Temple’s second anniversary: پران پرتشٹھا کی دوسری سالگرہ: وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا—رام مندر آستھا، ثقافت اور صدیوں کی جدوجہد کی علامت
ایودھیا میں رام مندر کی دوسری برسی پر ملک بھر میں عقیدت اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رام مندر کو ثقافتی نشاۃ ثانیہ اور صدیوں کی جدوجہد کی علامت قرار دیتے ہوئے ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Amit Shah on Veer Baal Diwas: مذہب اور وطن کی حفاظت کی علامت ہیں صاحبزادے، ان کی قربانی ہر نسل کو تحریک دیتی رہے گی: امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ چاروں صاحبزادوں کی قربانی کی داستان ہر نسل تک پہنچے، اسی مقصد کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے ویر بال دوس منانے کی روایت شروع کی۔ امت شاہ نے ویر بال دوس کے موقع پر گرو گوبند سنگھ جی، ماتا گجری اور ویر صاحبزادوں کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے انہیں نمن کیا۔
Bastar will become most developed tribal division: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آئندہ پانچ برس میں بَستر ملک کا سب سے ترقی یافتہ قبائلی خطہ ہوگا، وزیرداخلہ امت شاہ کا ملک کو نکسلی تشدد سے پاک کرنے کا عزم
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج بَستر خوف نہیں بلکہ مستقبل کی علامت بن چکا ہے۔ جہاں کبھی گولیوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، وہاں آج اسکولوں کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔ جہاں کبھی سڑکیں خواب تھیں، وہاں آج ریل کی پٹریاں اور شاہراہیں بن رہی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ جو لوگ اب بھی ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں، وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوں، کیونکہ امن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔





