Bharat Express DD Free Dish

Aligarh

یہ واقعہ کول کے ایم ایل اے انیل پراشر کی طرف سے شری رام بینکویٹ ہال میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش کی یاد میں منعقد ایک پروگرام کے دوران پیش آیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ لیڈرفرحان زبیری کی گرفتاری کے بعد مظاہرین طلبا نےیونیورسٹی کے گیٹ کو بند کردیا۔ فرحان زبیری کو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ہولی کے تہوار کے پیش نظر علی گڑھ اور دیگر اضلاع کے حساس علاقوں میں واقع مساجد کو ترپال سے ڈھانپنے کی روایت شروع کی گئی تھی تاکہ ہولی کے مزے میں ڈوبے ہوئے لوگ مسجد کو خراب نہ کر سکیں اور فضا خراب نہ ہو۔

اردو کے مایہ ناز ادیب، محقق، افسانہ نگار، خاکہ نگار، انشیائیہ پرداز، شاعر، مضمون نگار اور دو درجن کتابوں کے مصنف پروفیسرابن کنول کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس واقع قبرستان جمال پورمیں نم آنکھوں سے سپرد خاک کردیا گیا۔

علی گڑھ میں ایک انوکھی شادی خبروں میں ہے۔ اس شادی میں دولہا کتا ٹامی اور دلہن کتیا جولی تھی۔ اتوار کو لوگوں نے ڈھول کی تھاپ اور رقص کے درمیان دو کتوں کی 'شادی' کر دی۔ دولہا اور دلہن کو ہار پہنائے گئے اور پھر پوری رسومات کے ساتھ 'سات چکر' لگائے گئے

منگل کی شام دیر گئے علاقے کے لوگوں کے غصے کو دیکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے پیاؤ کو منہدم کر دیا۔ یہاں کے لوگوں نے بتایا کہ تین روز قبل رات گئے وہ لکڑیاں کاٹنے کی آوازوں سے بیدار ہوئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے حکومت کے ذریعہ اسماٹ سٹی پروجکٹ کے تحت پائپ لائن بچھائی گئی تھی،جو اب مبینہ طور پر لیک ہورہی ہے۔ جس سے دراڑیں آرہی ہیں۔ کنوری گنج علاقہ کے گھروں میں دراڑیں اور ریسوا کی خبریں ملی ہے۔

اتر پردیش کے ہر شہر کی اپنی الگ پہچان ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ اپنے 'نوابی دور' کے لیے مشہور رہا ہے، جبکہ کانپور کو 'چمڑے' کے کام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ وارانسی اپنے 'گنگا گھاٹ' اور الہ آباد اپنے 'کمبھ میلے' کے لیے مشہور ہے۔ مراد آباد کو پیتل کی سٹی کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ نوئیڈا کو پورے ملک میں 'صنعتی مرکز' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسی طرح علی گڑھ اپنے 'مضبوط تالے' کے لیے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے

گریٹر نوئیڈا میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں  کتا  پسند آنے  پرمالک کو  اغوا کر لیا گیا۔ بدمعاش اسے اسکارپیو میں ڈال کر علی گڑھ لے گئے اور فون کرکے تاوان میں کتا مانگا۔ اغوا کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی تو بدمعاش کتے کے مالک کو علی گڑھ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ معاملہ بیٹا 2 تھانہ علاقے کے الفا 2 سیکٹر کا ہے۔ اس معاملے کو لے کر شرپسندوں کی ایک آڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

علی گڑھ، 18 نومبر (بھارت ایکسپریس):  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد بی ٹیک سول کے ایک کشمیری طالب علم کو ہم جماعت نے بلے سے سر پر وار کر دیا۔  جس کی وجہ سے وہ طالب علم شدید زخمی ہو گیا۔  زخمی طالب علم …