Bharat Express DD Free Dish

Air India flight

ایئر بس کے اے320 ایئرکرافٹ کے سافٹ ویئر اپڈیٹ نے دنیا بھر میں ہوائی جہاز کے آپریشنز میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایئر بس نے تقریباً 6 ہزار سے زائد اے320 طیاروں میں سافٹ ویئر اپڈیٹ کی ہدایت دی، جس کے بعد فضائی ایجنسیوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس اپڈیٹ اور ہارڈویئر ریپلیسمنٹ کا اثر بھارت میں چلنے والی ایئر لائنز جیسے ایئر انڈیا اور انڈیگو پر بھی پڑنے والا ہے۔

نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) 25 دسمبر یعنی کرسمس ڈے سے باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے پہلے ہی دن 23 طیارے مختلف مقامات کے لیے اڑان بھریں گے۔ یہ اطلاع منگل کے روز ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

اکتوبر میں ایئر انڈیا کی ممبئی سے امریکہ کے شہر نیویارک جانے والی فلائٹ کو بھی پرواز کے بعد تکنیکی خرابی کے باعث واپس ممبئی آنا پڑا تھا۔ ایئرلائن کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق،22 اکتوبر کو ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ AI-191 کے عملے کو ایک مشتبہ تکنیکی خرابی کا پتہ چلا، جس کے بعد طیارے کو واپس ممبئی لایا گیا۔

ائیر انڈیا کی دہلی سے بنگلور جانے والی پرواز کو پیر کے روز دورانِ پرواز ایک مشتبہ تکنیکی خرابی کے باعث بھوپال میں اتارنا پڑا۔ دوسری جانب، ائیر انڈیا کی ایک اور پرواز جو فرانسسکوسے دہلی جا رہی تھی، نے بھی دورانِ پرواز ایک ممکنہ تکنیکی خرابی کے بعد منگولیا میں احتیاطی لینڈنگ کرانی پڑی۔

وینوگوپال نے کہا کہ ہم مہارت اور قسمت کے باعث بچ گئے، مگر مسافروں کی زندگی صرف قسمت پر نہیں چھوڑی جا سکتی۔ میں ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) اور وزارتِ شہری ہوا بازی سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں،

ایئر انڈیا نے اس واقعے کے بارے میں کہا کہ تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ ایئر لائن کے ترجمان نے کہاکہ 21 جولائی کو کوچی سے ممبئی کے لیے اڑان بھرنے والا طیارہ AI2744 ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔

ایئر انڈیا نے ایک بیان جاری کیا- طیارے کو اگلی پرواز کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

گجرات کے احمدآباد طیارہ حادثہ کے تقریباً 5 روز بعد پھر سے لندن کے لئے ایئرانڈیا کی فلائٹ پرواز کرنے والی تھی۔ پرواز سے پہلے فلائٹ کا نمبر تک بدل دیا۔ تاہم صبح سے ہی آرہی پریشانی کے بعد فلائٹ AI-159 کو منسوخ کردیا گیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گجرات کے احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں سے صرف 1 شخص زندہ بچ سکا۔

اسرائیل کی جانب سے ایران پر شدید حملے کے بعد ایران، تہران اور شام کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ جب پرواز ایرانی فضائی حدود کے قریب پہنچی تو پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا