Bharat Express

AIMIM chief

راہل نے ریلی میں اویسی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ ان کا نظریہ نفرت انگیز ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ریلی میں جارحانہ انداز میں کہا تھا کہ اویسی بی جے پی کے 'نفرت کے نظریے' کے ساتھ ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے  ایک ٹی وی انٹرویو میں نوح تشدد، یو سی سی، اپوزیشن اتحاد انڈیا، لوک سبھا انتخابات سمیت کئی مسائل پر بات کی ہے۔انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ آج مسلمانوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ مسلمانوں کا سیاسی استحصال کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس میں سیٹنگ ہے۔

اویسی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نے بھارت میں امتیازی سلوک نہ کئے جانے کی بات کہی۔ اگر ایسا ہے تو پھر منی پور میں 300 گرجا گھروں کو جالا دیا گیا ،کیا یہ امتیازی سلوک نہیں ہے؟ شہریت ترمیمی قانون  بھید بھاو کی بنیاد پر ہی بنا ہے۔ بی جے پی کے پاس 300 وزرا ہیں  جن میں ایک بھی مسلم نہیں ہے ۔