Bharat Express DD Free Dish

Afghan Border

پولیس کے ترجمان محمد یوسف اسرار نے بتایا کہ یہ جان لیوا حادثہ پیر کی دوپہر ضلع سعید آباد میں پیش آیا۔ حادثے میں ایک ماں، اس کا بچہ اور دو دیگر خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چار دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

طالبان حکام نے پاکستانی فوج پر افغانستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں سرحدی اضلاع پر توپخانے کی گولہ باری اور فضائی حملوں کی متعدد اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے صوبہ کنار تنازع کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان منگل کے روز ایک مرتبہ پھر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان یہ جھڑپ خیبر پختونخوا کے کُرم ضلع میں ہوئی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغان فوجیوں کی کارروائی میں پاکستان کے 7 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان کی عبوری حکومت بارہا افغان مہاجرین سے بیرون ملک پناہ گزینوں کے طور پر رہنا بند کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ وہ بیرون ملک مقیم افغانوں سے اپیل کر رہی ہیں کہ وہ وطن واپس آکر جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں اپنا حصہ ڈالیں۔

پاکستان روایتی طور پر طالبان کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔2021 میں جب طالبان نے دوسری بار کابل میں اقتدار سنبھالا تو اسلام آباد نے یہ مان لیا کہ ان کے درمیان اچھے تعلقات پھر سے شروع ہو جائیں گے۔ حالانکہ، اس کا یہ بھرم جلد ہی ٹوٹ گیا۔

پاکستان نے شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے حملوں کے خوف سے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے۔ اسلام آباد نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان پاکستان کے اندر حملے کرنے کے لیے افغانستان کی  سرزمین استعمال کر رہی ہے۔

کوئٹہ صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے جہاں حالیہ برسوں میں بلوچ قوم پرست، عسکریت پسند اور دولت اسلامیہ کی تنظیم نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔