Bharat Express DD Free Dish

Advocates

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈ اعظم خاں کے مقدمات میں حکومت کی جانب سے پیروی کرنے والے 6 وکلاء کو اتر پردیش حکومت نے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ ہفتے کے روز ضلع مجسٹریٹ رامپور کے جاری کردہ اس کارروائی کے احکامات منظرِ عام پر آئے، جس کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

جموں کے نروال علاقے میں جمعرات کو صحافی عرفاز احمد ڈینگ کا گھر مسمار کیے جانے کے بعد معاملہ گرم ہوگیا ہے۔ سینئر وکلاء اور صحافیوں نے اس کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔

چیف جسٹس بی آر گوئی نے سپریم کورٹ میں لال نارائن سنہا اور شانتی بھوشن کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی، ان کی قانون اور آئینی دیانت داری کے میدان میں نمایاں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے انصاف اور جمہوریت کے لیے ان کی وابستگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی آنے والی نسلوں کے قانونی پیشہ وروں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

SCAORA نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس عمل کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے اور وکلا و مؤکل کے درمیان اعتماد کو تحفظ دینے کے لیے واضح رہنما اصول جاری کرے۔