FIFA World Cup 2026: فیفا ورلڈ کپ 2026میں میکسیکو نے چیکیا کو 3-0 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 32 میں بنائی جگہ
میکسیکو سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے ابتدائی لمحات میں چیکیا نے جارحانہ انداز اپنایا اور چند مواقع بھی بنائے، لیکن انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکی۔ آٹھویں منٹ میں ڈینس ویسنسکی کا ایک اچھا شاٹ گول پوسٹ کے اوپر سے گزر گیا۔اس کے بعد میکسیکو نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
FIFA World Cup: کولمبیا نے ناک آؤٹ مرحلے میں بنا لی جگہ، ڈی آر کانگو کو 0-1 سے شکست
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے ایک اہم میچ میں کولمبیا نے ڈی آر کانگو کو 0-1 سے شکست دے دی۔ گواڈالاہارا اسٹیڈیم میں حاصل ہونے والی اس کامیابی کے ساتھ ہی کولمبیا نے ایک میچ باقی رہتے ہوئے راؤنڈ آف 32 میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔
Mohamed Salah’s Brilliance Gives Egypt: محمد صلاح کا کمال، مصر نے نیوزی لینڈ کے خلاف فیفا ورلڈ کپ میں درج کی تاریخ کی پہلی فتح
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے ایک اہم مقابلے میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے دی۔ 92 سال اور 25 دن قبل ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والی مصری ٹیم کی عالمی کپ کی تاریخ میں یہ پہلی فتح بھی ہے۔
FIFA World Cup 2026: محمد صلاح کا کمال فیفا ورلڈ کپ میں 92 سال بعد مصر کو ملی جیت ، نیوزی لینڈ کو 1-3 سےدی شکست
اس فتح کے ساتھ مصر نے نہ صرف ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کو مضبوط کیا بلکہ عالمی کپ کی تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی بھی درج کروا دی۔ محمد صلاح کی قیادت میں مصری ٹیم نے ثابت کر دیا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بڑے حریفوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
FIFA World Cup 2026: فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم اور ایران کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے ڈرا پر ختم ، دونوں ٹیمیں پہلی جیت سے محروم
میچ کا اہم موڑ 70ویں منٹ میں آیا جب بیلجیم کے ڈیفنڈر ناتھن نگوئے نے غلط بیک پاس دے دیا۔ بعد ازاں ایرانی کھلاڑی کو روکنے کے لیے فاؤل کرنے پر ریفری نے انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دکھا دیا، جس کے باعث بیلجیم کو باقی میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود بیلجیم نے ہمت نہیں ہاری۔
FIFA World Cup 2026: صرف 71 سیکنڈ میں گول، اسماعیل صیباری نے بنایا نیا ریکارڈ،معاشی بحران نے خاندان کو وطن چھوڑنے پر کیا تھا مجبور
اسماعیل صیباری کی کامیابی کی کہانی بھی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔ 2001 میں اسپین میں پیدا ہونے والے صیباری کے والدین شمالی مراکش سے تعلق رکھتے تھے اور روزگار کی تلاش میں اسپین منتقل ہوئے تھے۔اسپین میں تقریباً 18 برس گزارنے کے بعد 2008 کے عالمی معاشی بحران نے ان کے خاندان کو شدید متاثر کیا۔
FIFA World Cup 2026: کینیڈا نے قطر کو 6-0 سے دی شکست، پہلی جیت کے ہیرو جوناتھن ڈیوڈ نے پہلی تاریخی فیفا ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا
میچ کے اضافی وقت میں جوناتھن ڈیوڈ نے ایک اور گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور کینیڈا کی برتری 6-0 تک پہنچا دی۔ قطر کی ٹیم پورے مقابلے کے دوران کینیڈین دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اور کوئی گول نہ کر سکی۔اس شاندار کامیابی کے بعد کینیڈا کے چار پوائنٹس ہو گئے ہیں ۔
FIFA World Cup 2026: جیوڈ بیلنگھم کے نام بڑا ریکارڈ، ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ کی جیت، کروشیا کے خلاف گول کر کے رقم کر دی تاریخ
میچ کے بعد بیلنگھم نے کہا کہ ایک بار پھر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کا اگلا ہدف انگلینڈ کے لیے 50 بین الاقوامی میچ مکمل کرنا ہے۔انہوں نے کہا، ’’میری ذمہ داری ہے کہ جب میں میدان میں اتروں تو اپنی ٹیم اور اپنے ملک کے لیے سو فیصد دوں۔
Fifa World Cup 2026: فیفا ورلڈ کپ میں بھارت کے نشان ویلوپلّئی کا ڈیبیو، جانیے فٹبال کے بڑے مقابلے میں کیوں گونجا ‘انڈیا’ کا نام ؟
بھارتی نژاد فٹبالر نشان ویلوپلّئی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کی جانب سے اپنا ڈیبیو کیا۔ آسٹریلیا نے گروپ ڈی کے مقابلے میں ترکیے کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔ اس میچ کے بعد بھارتی شائقین میں بھی جوش و خروش دیکھنے کو ملا، کیونکہ بھارتی نژاد کھلاڑی کی ورلڈ کپ میں موجودگی کے باعث فٹبال کے اس عظیم میلے میں ’’انڈیا‘‘ کا نام بھی گونج اٹھا۔
FIFA World Cup 2026: جرمنی نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی بن گئی ٹیم
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا 152 گولوں کے ساتھ تیسرے، فرانس 136 گولوں کے ساتھ چوتھے اور اٹلی 128 گولوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔میچ کے آغاز سے ہی جرمن ٹیم نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف چھٹے منٹ میں پہلا گول کرکے اپنے عزائم واضح کر دیے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوراکاؤ نے سب کو حیران کرتے ہوئے جلد ہی اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔





