کرکٹ کی تاریخ میں کیا ایسا پہلے کبھی ہوا جب ایک مکمل رکن بین الاقوامی ٹیم نے پورے 50 اوور صرف اسپن گیندبازوں سے ڈلوائے ہوں۔ ویسٹ انڈیز نے یہ کارنامہ منگل کو ڈھاکہ میں انجام دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے اسپن کا ایسا جال گھمایا جس نے ریکارڈ بک تک کو ہلا ڈالا۔
کپتان ہوپ نے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم کی شگاف سے بھری، اسپن فرینڈلی پچ پر پانچ اسپنرز آزمائے اور حیرت انگیز طور پر ان سب نے اپنے 10 اوورز مکمل کیے، یعنی کسی بھی تیز گیند باز نے گیندبازی نہیں کی اور اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تاریخ رقم کردی۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی مکمل رکن ٹیم بن گئی ہے۔
اسپن اٹیک کا پورا حال
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈکیش موتی سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 65 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ عقیل حسین اور ایلک اتھانازے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایتھنازے نے اپنے 10 اوورز میں صرف 14 رنز دیے اور تین میڈنز بھی پھینکے۔
بنگلہ دیش کی اننگز
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر سومیا سرکار نے سب سے زیادہ 89 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ نیچے آرڈر میں بیٹنگ کرنے کے لیے آتے ہوئے، رشاد حسین نے شاندار اننگز کھیلی، صرف 14 گیندوں پر 39 رنز بنائے، تین چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔ کپتان مہدی حسن میراز نے 58 گیندوں پر 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رشاد اور میراز نے آخری دو اوورز میں 34 رنز جوڑ کر ٹیم کو باعزت ٹوٹل تک پہنچا دیا۔
یہ میچ ویسٹ انڈیز کے لیے انتہائی اہم ہے جو پہلے ہی تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 74 رنز سے ہار چکی ہے۔ سیریز میں رہنے کے لیے انہیں یہ میچ جیتنا ہوگا۔
-بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



