Bharat Express DD Free Dish

Virat Kohli in sensational form: شاندار فارم میں وراٹ کوہلی، وجے ہجارے ٹرافی میں سنچری کے ساتھ بنایا ریکارڈ

کوہلی نے اس سے قبل 2010-11 سیزن میں وجے ہجارے ٹرافی میں حصہ لیا تھا، جہاں وہ دہلی کی کپتانی کر رہے تھے۔ وہ 2013-14 میں این کے پی سالوے چیلنجر ٹرافی میں بھی کھیل چکے ہیں، لیکن اس واپسی سے پہلے تقریباً ایک دہائی تک وجے ہجارے میں حصہ نہیں لیا تھا۔

بنگلور: وراٹ کوہلی نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے وجے ہجارے ٹرافی 2025-26 میں آندھرا کے خلاف سنچری اسکور کی۔ اس اننگز کے ساتھ کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے بدھ کو بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلنس گراؤنڈ 1 میں کھیلے گئے میچ میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے 101 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 131 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اس پرفارمنس کی بدولت دہلی نے 4 وکٹ سے فتح حاصل کی۔

کوہلی کے 16,000 رنز کی یہ کامیابی انہیں لیجنڈ بیٹسمین سچن تندولکر کے بعد لسٹ اے کرکٹ میں یہ سنگ میل حاصل کرنے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بناتی ہے۔ 37 سالہ کوہلی اس مقام کو حاصل کرنے والے دنیا کے نویں کھلاڑی ہیں، جن سے پہلے سچن تندولکر، رکی پوائنٹنگ، کمار سنگاکارا اور سر وِوِین رچرڈز جیسے عظیم کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ایک دہائی تک وجے ہجارے میں نہیں لیا حصہ

کوہلی نے اس سے قبل 2010-11 سیزن میں وجے ہجارے ٹرافی میں حصہ لیا تھا، جہاں وہ دہلی کی کپتانی کر رہے تھے۔ وہ 2013-14 میں این کے پی سالوے چیلنجر ٹرافی میں بھی کھیل چکے ہیں، لیکن اس واپسی سے پہلے تقریباً ایک دہائی تک وجے ہجارے میں حصہ نہیں لیا تھا۔

دوسرے وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت

اس میچ کے دوران کوہلی نے پریانش آری کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 113 رنز کا شراکت قائم کیا، جس کے بعد نتیش رانا کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 159 رنز کی شراکت جوڑی۔

پریانش آری نے 44 گیندوں پر بنائے 74 رنز

پریانش نے 44 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے، جبکہ رانا نے 55 گیندوں میں 11 چوکوں کے ساتھ 77 رنز سکور کیے۔ دہلی نے محض 37.4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ حریف ٹیم کی جانب سے ہیمنت ریڈی اور ستیانارائن راجو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل، ٹاس ہار کر بیٹنگ کرنے اتری آندھرا ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ اس ٹیم کے لیے رکی بھوئی نے 105 گیندوں میں 122 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ شیخ رشید نے 31 رنز ٹیم کے کھاتے میں شامل کیے۔ دہلی کی جانب سے سمیرجیت سنگھ نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پرنس یادو کو 3 کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read