Bharat Express

Paris Olympics 2024: ’ماں میں ہار گئی…‘ پیرس اولمپک میں نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد ونیش پھوگاٹ نے کشتی کو کہا الوداع

پیرس اولمپکس 2024 میں نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کشتی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ونیش پھوگاٹ نے کشتی کو الوداع کہہ دیا۔ (تصویر: آئی اے این ایس)

Paris Olympics 2024: پیرس اولمپک 2024 میں نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کشتی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات کی صبح انہوں نے سوشل میڈیا پرایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں لکھا، ”ماں کشتی میرے سے جیت گئی، میں ہارگئی۔ معاف کرنا آپ کا خواب میری ہمت سب ٹوٹ چکے۔ اس سے زیادہ طاقت نہیں رہی اب۔ الوداع کشتی 2024-2001۔ آپ سبھی کا ہمیشہ قرض دار رہوں گی! معافی۔“

  بھارت ایکسپریس

    Tags: