Urdu Conclave 2026

Temba Bavuma wins the toss in Kolkata: ایڈن گارڈنز میں تاریخی ٹیسٹ کا آغاز، ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا کیا فیصلہ، بھارت کرے گا گیندبازی

ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے 2 بھارت نے جیتے جبکہ 1 جنوبی افریقہ کے نام رہا۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان 44 ٹیسٹ میچ ہو چکے ہیں جن میں 16 بھارت نے اور 18 جنوبی افریقہ نے جیتے جبکہ 10 میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج (14 نومبر) کولکاتا کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں شروع ہوا۔ ٹاس جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے جیتا اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے اکشر پٹیل کو شامل کیا ہے، جبکہ ایک کھلاڑی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

کولکاتا میں تاریخ — دونوں ملکوں کا ٹیسٹ ریکارڈ

ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے 2 بھارت نے جیتے جبکہ 1 جنوبی افریقہ کے نام رہا۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان 44 ٹیسٹ میچ ہو چکے ہیں جن میں 16 بھارت نے اور 18 جنوبی افریقہ نے جیتے جبکہ 10 میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔ کولکاتا میں بھارتی ٹیم کا مجموعی ٹیسٹ ریکارڈ بھی خاصا مضبوط رہا ہے، جہاں ٹیم نے 42 میں سے 13 میچ جیتے، 9 ہارے اور 20 ڈرا کیے ہیں۔

بھارت کی پلیئنگ الیون

یشسوی جیسوال

کے ایل راہل

واشنگٹن سندر

شبھمن گل (کپتان)

رشبھ پنت (وکٹ کیپر)

رویندر جڈیجا

دھروو جوریل

اکشر پٹیل

کلدیپ یادیو

جسپریت بمراہ

محمد سراج

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون

ایڈن مارکرم

رایان ریکیلٹن

ویان ملڈر

ٹمبا باووما (کپتان)

ٹونی ڈی جورجی

ٹرسٹن اسٹبس

کائل ویرینہ (وکٹ کیپر)

سائمن ہارمر

مارکو یانسن

کاربن بوش

کیشو مہاراج

سیریز کے لیے بھارت کا مکمل اسکواڈ

شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر/نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدرشن، دیودت پڈیکل، دھروو جوریل، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل، نیتیش کمار ریڈی (کولکاتا ٹیسٹ سے ریلیز)، محمد سراج، کلدیپ یادیو، آکاش دیپ۔

بھارت کے دورے کے لیے جنوبی افریقہ کا مکمل اسکواڈ

ٹمبا باووما (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی جورجی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو یانسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ویان ملڈر، سینوران متھوسامی، کگیسو ربادا، رایان ریکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، کائل ویرینہ۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read