ممبئی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے انگلینڈ اور ویلز روانہ ہوگئی۔ عالمی ٹورنامنٹ 12 جون سے 5 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ ممبئی سے روانگی کے وقت شائقین نے ٹیم کو پُرجوش انداز میں رخصت کیا۔ ہرمن پریت کور کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو گروپ-1 میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کے ساتھ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ ہندوستان اپنے مہم کا آغاز 14 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف کرے گا۔ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف لیڈز میں میدان میں اترے گی۔ اس کے بعد ٹیم مانچسٹر میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے کھیلے گی، جبکہ 28 جون کو لندن میں آسٹریلیا سے ٹکراؤ ہوگا۔
یہ ٹیم چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے: ہرمن پریت کور
ورلڈ کپ سے قبل کپتان ہرمن پریت کور نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم کے پاس عالمی چیمپئن بننے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا: ’’میں اس ٹیم کو فیورٹ مانتی ہوں۔ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو چیمپئن بن سکتی ہیں۔ ہمیں نہ دباؤ لینا ہے اور نہ ہی ضرورت سے زیادہ اعتماد میں آنا ہے، صرف اچھی ٹی-20 کرکٹ کھیلنی ہے۔‘‘
ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز
ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی خواتین ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹی-20 میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی اور تیسرا 2 جون کو ہوگا۔ واضح رہے کہ حالیہ ٹی-20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقہ کی قیادت لورا وولفارٹ نے کی تھی۔ بھارتی ٹیم ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، جمائما روڈریگس، بھارتی فلمالی، دیپتی شرما، رچا گھوش، شری چارنی، یاستیکا بھاٹیہ، نندنی شرما، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ، کرانتی گوڑ، شرینکا پاٹل اور رادھا یادو پر مشمتل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


