بھارتی کرکٹ اسٹارا سمرتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پلاش مچھل کی شادی کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، لیکن اس بار وجہ ان کی مؤخر شدہ شادی کی نئی وائرل تاریخ ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اسمرتی اور پلاش کی ہائی پروفائل شادی 23 نومبر کو سانگلی میں ہونے والی تھی، لیکن اچانک اسمرتی کے والد سرینواس مندھانا کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ اسی دوران، پلاش بھی ذہنی دباؤ کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے۔ دونوں کی حالت اب بہتر ہے، لیکن خاندان نے ابھی تک شادی کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پھیلی افواہیں
پیر کے روز سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی کہ شادی اب 7 دسمبر کو ہوگی۔ تاہم، اسمرتی کے بھائی شروَن مندھانا نے اس خبر کو فوراً مسترد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، ’’مجھے ان افواہوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ فی الحال شادی اب بھی مؤخر ہے۔‘‘ اسمرتی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی سے متعلق تمام پوسٹس ڈلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ البتہ پلاش کے ساتھ ان کی کچھ عام تصاویر اب بھی موجود ہیں۔
خاندان اور دوست بنے سہارا
کچھ دن پہلے پلاش کی والدہ امیتا مچھل نے بتایا کہ دونوں خاندان اب بھی شادی کے اچانک ٹل جانے کے جذباتی اثر سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلاش نے خواب دیکھا تھا کہ وہ اپنی دلہن کو گھر لائیں گے اور اسمرتی نے بھی خصوصی استقبال کی تیاری کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ’’سب ٹھیک ہوگا، شادی بہت جلد ہوگی۔‘‘اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل کی شادی کا طویل انتظار ابھی جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر افواہیں چلتی رہیں گی، لیکن خاندان واضح کر چکا ہے کہ فی الحال کوئی نئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
