Bharat Express

شعیب ملک کا تنازعہ سے گہرا ناطہ! عائشہ، ثانیہ کے بعد اب ثنا جاوید کی ہوئی انٹری، تیسری شادی سے شعیب ملک کی زندگی میں ہوگی تبدیلی؟

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک اپنے رشتے ختم ہونے کی باضابطہ طورپرتصدیق نہیں کی ہے، لیکن سوشل میڈیا پرکافی دنوں سے دونوں کے الگ ہونے کی خبریں گردش کرتی رہیں اورآج شعیب ملک اورثنا جاوید نے تمام افواہوں کوحقیقت میں تبدیل کردیا اورطلاق کی خبرپرمہربھی لگادی۔

شعیب ملک شادی تنازعہ کے بعد میچ فکسنگ تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے تیسری شادی کرلی ہے۔ انہوں نے تیسرا نکاح پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے کیا ہے۔ اس طرح سے شعیب ملک اورثانیہ مرزا کی راہیں الگ ہوگئی ہیں۔ اس شادی شدہ زندگی کے 13 سال بعد اسپورٹس کی مشہورجوڑی کا رشتہ ختم ہوگیا۔ بات ہے سال 2010 کی۔ جب ہندوستانی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹرشعیب ملک سے نکاح کیا تھا۔ دونوں کی شادی کافی سرخیوں میں رہی۔ حالانکہ اس دوران دونوں کی شادی شدہ زندگی کافی خوشگوارنظرآرہی تھی اورانہوں نے تقریباً 13 سالوں میں کئی خوبصورت اورحسین لمحوں کے ساتھ زندگی گزاری، لیکن ان کے پیارکو کسی کی نظرلگ گئی اور دونوں 2024 کے آغازمیں یعنی 13 سال کے بعد الگ ہوگئے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام اذہان ہے۔ اذہان کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔ اس کی عمرابھی پانچ سال ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شعیب ملک اورثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان دبئی میں رہے گا، دونوں اس کی کو-پیرنٹنگ کریں گے۔

ثانیہ مرزا کے والد عمران کا بڑا بیان

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے نیوزایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ان کی بیٹی ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے ‘خلع’ لیا ہے۔ اب آپ کے دل میں سوال اٹھ رہا ہوگا کہ خلع کیا ہوتا ہے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں اوریہ جاننا ہرکسی کے لئے ضروری بھی ہے۔ شریعت کے مطابق، جب لڑکا اپنی بیوی سے الگ ہوتا ہے تو وہ اس کا طلاق دیتا ہے، لیکن جب لڑکی یا عورت اپنے شوہرسے الگ ہونا چاہتی ہے تواسے بھی الگ ہونے کا اختیار ہے، خلع میں مسلم خاتون کے پاس شوہرکویکطرفہ طلاق دینے کا اختیارہوتا ہے۔ یعنی جب لڑکی اپنے شوہرسے الگ ہوتی ہے تو وہ خلع کہلاتا ہے۔ لوگوں کو حیرانی اس وقت ہوئی، جب شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے نکاح کرلیا اوراس کی تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکیں۔ ثنا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرتصویرشیئرکی اوروہ ثنا جاوید سے ثنا شعیب ملک ہوگئیں۔ بہرحال اب وہ شوہر-بیوی کی خوشگوارزندگی گزار رہے ہیں۔

ثنا اور شعیب ملک نے کردی تصدیق

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک اپنے رشتے ختم ہونے کی باضابطہ طورپرتصدیق نہیں کی ہے، لیکن سوشل میڈیا پرکافی دنوں سے دونوں کے الگ ہونے کی خبریں گردش کرتی رہیں اورآج شعیب ملک اورثنا جاوید نے تمام افواہوں کوحقیقت میں تبدیل کردیا اورطلاق کی خبرپرمہربھی لگادی، جس کے بعد لاکھوں فینس کا دل ٹوٹ گیا۔ شعیب ملک گرچہ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہوں گے، لیکن یہ ثانیہ مراز کے زخم پرنمک چھڑکنے جیسا ہے۔  ثنا جاوید نے اپنے انسٹا گرام پردوتصاویرشیئرکی ہیں، جس میں وہ دلہن کے لباس میں نظرآرہی ہیں۔ ساتھ ہی شعیب ملک بھی دولہے کے آؤٹ فٹ میں خوبصورت نظرآرہے ہیں۔ ان تصاویرکو شیئرکرتے ہوئے ثناجاوید نے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمداللہ! وخلقنٰکم ازواجا- جس کا ترجمہ ہوتا ہے (اورہم نے تمہیں جوڑے میں پیدا کیا۔) شعیب ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام اورایکس پران تصاویرکو شیئرکرتے ہوئے یہی کیپشن لکھا۔

شعیب ملک کا تنازعہ سے گہرا رشتہ

شعیب ملک کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو وہ کبھی قابل اعتماد نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے ثانیہ مرزا سے پہلے عائشہ صدیقی نام کی لڑکی سے شادی کی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ عائشہ صدیقی بھی ایک ہندوستانی ہیں۔ وہ حیدرآباد کی رہنے والی ہیں۔ انہیں ماہا صدیقی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ پیشے سے عائشہ صدیقی ایک ٹیچرہیں۔ بغیرطلاق دیئے ثانیہ سے شادی کرنے جا رہے شعیب ملک کے خلاف عائشہ نے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ شعیب اوراس کی شادی 2002 میں ہوئی تھی۔ عائشہ نے کہا تھا کہ شعیب کو ان کے موٹاپے سے پریشانی ہے۔ عائشہ صدیقی نے ثانیہ سے شادی کی خبروں کے درمیان کافی ہنگامہ کیا تھا۔ یہ واقعہ بھی کافی ڈرامائی رہا، پہلے تو شعیب ملک، عائشہ صدیقی سے شادی کی بات سے انکارکرتے رہے، لیکن ہنگامہ آرائی ہوتی توانہوں نے عائشہ صدیقی کو طلاق دے کرثانیہ مرزا سے شادی کی تھی اورکچھ لوگوں نے دونوں کے درمیان سمجھوتہ کرایا تھا۔

ثانیہ اورسہراب کی ہوئی تھی  منگنی

وہیں دوسری طرف شعیب ملک سے شادی کرنے سے پہلے ثانیہ مرزا نے اپنے دوست حیدرآباد کے رہنے والے سہراب مرزا سے منگنی یعنی سگائی کی تھی۔ ان دونوں کی منگنی سال 2009 میں ہوئی تھی، جس کی تصویریں بھی کافی وائرل ہوئی تھیں۔ لیکن دونوں نے کچھ ہی ماہ کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کرلی تھی۔

کون ہیں شعیب ملک کی تیسری اہلیہ ثنا جاوید؟

آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ شعیب ملک کی تیسری اہلیہ ثنا جاوید یا ثنا شعیب ملک کے بارے میں۔ ثنا پاکستانی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے سنگرعمیرجسوال سے شادی کی تھی۔ ثنا پاکستانی ڈراما انڈسٹری کا ایک مشہورنام ہے، جو کئی سیریلس میں دکھائی دے چکی ہیں۔ اداکارہ ثنا جاوید ”رسوائی، رومیو ویڈس ہیر، ڈرخدا سے، اے مشتِ خاک، پیارے افضل، کالا ڈوریا” جیسے ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ فی الحال وہ اے آروائی چینل کے ڈرامے ‘سکون’ میں دکھائی دے رہی ہیں اوراب پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی بیوی کے طورپر بھی جانی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔