نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز شکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن کے ساتھ سات پھیرے لیے ہیں۔ بھارتی گیند باز یُزویندر چہل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ’گبّر‘ کی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
چہل ویڈیو میں شکھر دھون کے ساتھ ڈانس کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر میں دھون کی نئی دلہن صوفی سفید رنگ کا لہنگا پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں، جبکہ شکھر دھون پر بھی سفید رنگ کی شیروانی خوب جچ رہی ہے۔ 2023 میں آئیشہ سے طلاق لینے کے بعد دھون نے تین سال بعد دوبارہ شادی شدہ زندگی میں قدم رکھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دھون اور صوفی کافی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ دونوں کو کئی بار ریلز میں بھی دیکھا گیا ہے۔ اس سال جنوری میں دھون اور صوفی نے گپچپ منگنی کر لی تھی، جس کی تصاویر بعد میں سابق بھارتی بلے باز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔
چہل کے پوسٹ پر فینز دھون اور صوفی کو دل کھول کر مبارکباد دے رہے ہیں۔ دھون کی پہلی بیوی آئیشہ مُکھرجی سے سال 2023 میں طلاق ہو گئی تھی۔ دونوں نے 11 سال ساتھ رہنے کے بعد الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ دھون اور آئیشہ کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام زوراور ہے۔ حالانکہ، زوراور دھون کے ساتھ نہیں رہتا اور اس کی کسٹڈی آئیشہ کے پاس ہے۔
شکھر دھون نے اگست 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ ’گبّر‘ نے بھارت کے لیے کل 34 ٹیسٹ، 167 ون ڈے اور 68 ٹی20 میچ کھیلے۔ تینوں فارمیٹس کو ملا کر دھون کے بلے سے 10,867 رنز بنے۔ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران دھون نے کل 24 سنچریاں اسکور کیں۔
سال 2013 میں بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی جتوانے میں دھون کا کردار بہت اہم رہا تھا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے 5 میچوں میں شکھر نے 90 کی اوسط سے کھیلتے ہوئے 363 رنز بنائے تھے۔ دھون کا ریکارڈ خاص طور پر بیرونِ ملک میچز میں شاندار رہا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


