Bharat Express DD Free Dish

Sarfaraz Khan Reaction on Team Selection: ٹیم انڈیا میں انٹری کے بعد سرفراز خان کا خاص پوسٹ، کہا- ’اب تو بھائی چل پڑی‘…

لمبے انتظار کے بعد سرفراز خان کی ٹیم انڈیا میں انٹری ہوگئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ سے رویندرجڈیجہ اورکے ایل راہل باہرہوگئے ہیں۔ ایسے میں سرفرازخان کو ریپلیسمنٹ کے طورپرمنتخب کیا گیا ہے۔

سرفراز خان کو ٹیم انڈیا میں انٹری مل گئی ہے۔

Sarfaraz Khan Team India Selection First Reaction: ہندوستان کے لئے گھریلو کرکٹ میں سالوں سے سرفرازخان نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اکثران کو ٹیم انڈیا میں منتخب کرنے کا مطالبہ اٹھتا تھا۔ تاہم اب لمبے انتظارکے بعد اس کھلاڑی کی ٹیم انڈیا میں انٹری ہوگئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ سے رویندرجڈیجہ اورکے ایل راہل باہرہوگئے ہیں۔ ایسے میں سرفرازخان کوریپلیسمنٹ کے طورپرمنتخب کیا گیا ہے۔ سرفراز خان کے ساتھ واشنگٹن سندراورسوربھ کمارکو بھی ٹیم انڈیا میں جگہ ملی ہے۔ اب اس کو لے کر سرفرازخان نے خوشی کا اظہارکیا ہے اورانسٹا گرام پرخاص پوسٹ شیئرکیا ہے۔

سرفراز خان کا پہلا ردعمل

سرفرازخان نے انسٹا گرام پرکئی اسٹوری شیئرکی ہیں۔ سوریہ کماریادو نے انہیں ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے پرمبارکباد دی اوراس کی اسٹوری انہوں نے شیئرکی۔ اس کے بعد اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئرکی اورچک دے انڈیا کے مشہور گانا ’اب تو بھائی چل پڑی اپنی یہ ناؤ ہے…‘ کے ساتھ اسٹوری لگائی ہے۔

اس کے علاوہ سرفراز خان نے ٹیم انڈیا کے نئے اسکواڈ کے ناموں کی تصویر شیئرکی اور اس میں ہندوستانی ترنگے اورہارٹ ایموجی کے ساتھ اگلی اسٹوری پوسٹ کی۔ وہیں سرفراز خان کے والد نوشاد خان نے بھی ویڈیو شیئرکرکے اپنا پہلا ردعمل ظاہرکیا ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز خان کو حال ہی میں بی سی سی آئی کے ایوارڈ شومیں بیسٹ ڈومیسٹک کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ڈیبیو کا بھی مل سکتا ہے موقع

سرفرازخان کے سلیکشن سے سوشل میڈیا پربحث شروع ہوچکی ہے۔ فینس اسی سے متعلق اپنی خوشی کا اظہارکررہے ہیں۔ اب ان کے سلیکشن کے بعد اس بات کو بھی تقریباً طے مانا جا رہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں ڈیبیوکرسکتے ہیں۔ ایسا اس لئے کیونکہ کے ایل راہل اب ٹیم سے باہرہوگئے ہیں۔ وہ پلیئنگ الین میں نہیں ہیں توان کی جگہ سرفرازخان کو شامل ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ رجت پاٹیدار بھی اس کنٹینڈرشپ میں ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ دونوں میں سے کسی ایک کو موقع ملتا ہے یا پھردونوں کھلاڑی ڈیبیوکرسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read