Bharat Express DD Free Dish

ICC ODI Rankings: بابراعظم کی وجہ سے روہت شرما کو ملا انعام،، آئی سی سی رینکنگ میں ہوگیا بڑا کمال

آئی سی سی نے تازہ ترین مرد بلے بازی رینکنگ کا اعلان کیا ہے۔ اس رینکنگ میں پہلے مقام پر شبھمن گل ہیں۔ پاکستان کے بابراعظم پہلے، دوسرے مقام پرتھے، لیکن ویسٹ انڈیزکے خلاف ونڈے سیریز میں خراب کارکردگی کرنے کی وجہ سے وہ تیسرے مقام پرپھسل گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی وجہ سے روہت شرما کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔

ICC ODI Rankings: ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی تین میچوں کی ونڈے سیریز میں پاکستان کے تجربہ کاربلے باز بابراعظم کی کارکردگی کافی خراب رہی تھی۔ انہوں نے تین میچوں میں صرف 56 رن ہی بنائے تھے۔ ان کی اسی خراب بلے بازی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بڑا انعام ملا ہے۔ روہت شرما آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں دوسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں جبکہ بابراعظم تیسرے مقام پرکھسک گئے ہیں۔

روہت شرما نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑا

ہندوستانی ٹیم کے شاندار بلے باز شبھمن گل آئی سی سی ونڈے بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پرہیں۔ ان کی ریٹنگ 784 ہے۔ اس فہرست میں دوسرے مقام پر ہندوستان کے روہت شرما ہیں، جن کی ریٹنگ 756 ہیں۔ ان دونوں ہی کھلاڑیوں کو آخری بار ونڈے کرکٹ میں چمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ٹورنا منٹ میں شبھمن گل نے پانچ میچوں میں 47 کی اوسط سے 188 رن بنائے تھے جبکہ روہت شرما نے پانچ میچوں میں 36 کی اوسط سے 180 رن بنائے تھے۔

تیسرے مقام پرکھسک گئے بابراعظم

رینکنگ میں تیسرا مقام پاکستان کے بابراعظم کا ہے، جن کی ریٹنگ 751 ہے جبکہ چوتھے مقام پرہندوستان کے وراٹ کوہلی ہیں۔ وراٹ کی ریٹنگ 736 ہے۔ ٹاپ-10 میں شرے یس ایئربھی شامل ہیں۔ وہ 704 ریٹنگ کے ساتھ رینکنگ میں آٹھویں مقام پرہیں۔ ٹاپ-10 آئی سی سی بلے بازی رینکنگ میں ہندوستان واحد ایسی ٹیم ہے، جن میں ایک ہی فارمیٹ کے چار بلے باز اس فہرست میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کھیلیں گے وراٹ کوہلی اور روہت شرما 

روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے شروع ہونے سے پہلے ٹسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اب وہ دونوں صرف ونڈے کرکٹ کھیلیں گے۔ آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے ختم ہونے کے بعد انہوں نے ٹی-20 فارمیٹ کو بھی الوداع کہہ دیا تھا۔ ہندوستان کو اب آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلنی ہے، جو اکتوبر میں ہونی ہے۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی اس سیریز میں کھیلتے ہوئے نظرآسکتے ہیں۔ فینس بھی ان دونوں کھلاڑیوں کو کرکٹ فیلڈ پر واپس دیکھنے کے لئے کافی بیتاب ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read