ورلڈ کپ 2023 کے بعد راشد خان نے پیٹھ کی سرجری کرائی ہے۔
Rashid Khan Surgery: افغانستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکاردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ سے لے کرپاکستان سری لنکا جیسی ٹیموں کوافغانستان نے دن میں تارے دکھا دیئے تھے۔ اس میں سبھی کھلاڑیوں کا تعاون اہم تھا، لیکن جوسب سے زیادہ سرخیوں میں رہے، وہ ٹیم کے اسٹاراسپنرراشد خان تھے۔ راشد خان کے تجربے کا فائدہ پوری ٹیم نے اٹھایا۔ راشد خان آئی پی ایل کے ذریعہ اپنی پہچان پوری دنیا میں بناچکے ہیں، لیکن اب ان کے آئی پی ایل 2024 میں کھیلنے سے متعلق تعطل برقرارہے۔ راشد خان نے اپنی پیٹھ کی پریشانی کے سبب سرجری کرائی ہے۔ ایسے دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ آئی پی ایل میں واپسی کرپاتے ہیں یا نہیں۔
دراصل، راشد خان نے اپنا انسٹا گرام پرایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ بیڈ پر لیٹے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا- آپ سبھی کی دعاؤں کے لئے بہت بہت شکریہ۔ سرجری ٹھیک رہی اوراب ریکوری کی راہ شروع ہوگی۔ میدان پرواپسی کے لئے بیتاب ہوں۔ اس پر کئی فینس نے تبصرہ کیا اور جلدی میدان پراترنے کے لئے دعا بھی کی ہے۔
View this post on Instagram
دسمبر میں بگ بیش لیگ شروع ہو رہی ہے۔ اس کے پہلے راشد خان سرجری کراچکے ہیں، لیکن ریکوری کے سبب وہ بگ بیش لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔ راشد خان بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کی طرف سے کھیلتے ہیں اور گزشتہ 6 سال سے ایک ہی ٹیم میں بنے ہوئے ہیں۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کے کرکٹ منیجمنٹ ٹم نلسن نے کہا کہ راشد خان اسٹرائیکرس اور فینس کے پسندیدہ ہیں، جو 7 سال سے ہمارے لئے کھیل رہے ہیں۔ اس لئے ہمیں ان کی کمی محسوس ہوگی۔
بگ بیش سے راشد خان کے باہرہونے کے بعد سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا راشد خان آئندہ سال ہونے والے آئی پی ایل 2024 میں کھیلتے ہوئے نظرآئیں گے یا نہیں۔ اس سے متعلق ابھی قیاس آرائی کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ آئی پی ایل 2024 کو ابھی لمبا وقت باقی ہے۔
-بھارت ایکسپریس