Bharat Express DD Free Dish

ICC Champions Trophy 2025: بھارت نے پاکستان جانے سے کیا  انکار  تومچا بوال، محسن نقوی آئے ایکشن موڈ میں، جانئے کیا ہیں اپ ڈیٹس

پاکستان کے کئی سابق کرکٹرز نے بھارت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف، جاوید میانداد اور انضمام الحق جیسے سابق کھلاڑیوں نے بھارت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بھارت نے پاکستان جانے سے کیا  انکار  تومچا بوال، محسن نقوی آئے ایکشن موڈ میں، جانئے کیا ہیں اپ ڈیٹس

بی سی سی آئی نے 2025 کی چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کسی بھی حالت میں پاکستان نہیں جائے گی۔ اس کے لیے بھارتی بورڈ نے سیکیورٹی وجوہات بتائی ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان جانے سے انکار کے بعد پی سی بی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلیٰ حکومتی حکام سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت شروع کردی ہے۔

پی سی بی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ محسن نقوی جو کہ وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں،سرکاری حکام سے رابطے میں ہیں اور اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کیا ہدایات دیتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پی سی بی چیف پہلے ہی چمپئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل میں کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔

پی سی بی عہدیدار نے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ناقابل قبول ہے، کیونکہ بھارت کی جانب سے اپنی ٹیم دوبارہ پاکستان بھیجنے سے انکار کی کوئی منطقی وجہ نہیں ہے۔ ایونٹ کی تیاریاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور ہم نے بھارت سمیت تمام ٹیموں کے بارے میں آئی سی سی کو پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے۔ بہترین حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔”

عہدیدار نے تسلیم کیا کہ اگر بھارت کے خلاف تمام میچوں کے بائیکاٹ پر سخت موقف اختیار کیا گیا تو پاکستان کو مالی نقصان ہو گا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  کہا کہ وہ ایسی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ملک کی حکومت پی سی بی کو چمپیئنز ٹرافی سے شروع ہونے والے کسی بھی آئی سی سی یا دیگر ملٹی ٹیم ایونٹس میں بھارت کے خلاف اس وقت تک کھیلنے سے روکنے کی ہدایت کر سکتی ہے ،جب تک کہ بھارتی حکومت اپنی پالیسی میں تبدیلی نہیں کرتی۔

پاکستان کے کئی سابق کرکٹرز نے بھارت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف، جاوید میانداد اور انضمام الحق جیسے سابق کھلاڑیوں نے بھارت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

2025 کی چمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہونے والی ہے۔ اس کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جانا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں شروع ہونا ہے ،قابل ذکربات یہ ہے کہ اسے ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیم انڈیا کو پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read