Bharat Express DD Free Dish

Pakistan not to play WCL in future: بھارت کی سیمی فائنل سے دستبرداری کے بعد بوکھلایا پاکستان، اگلا ڈبلیو سی ایل نہیں کھیلنے کا کیا اعلان

پی سی بی نے کہا کہ محسن نقوی کی صدارت میں عملی طور پر ہونے والے 79ویں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے اجلاس میں ڈبلیو سی ایل کے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ پی سی بی نے کہا کہ جان بوجھ کر میچ سے دستبردار ہونے والی ٹیم کو پوائنٹس دینا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان لیجنڈز میچ کی منسوخی سے متعلق پریس ریلیز، دونوں ہی متعصبانہ اور منافقت سے بھری ہوئی ہے۔

پاکستان نے اگلا ڈبلیو سی ایل نہیں کھیلنے کا اعلان کیا۔

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں حصہ لینے پر مکمل پابندی عائد کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ کی گورننگ باڈی کے مطابق، انڈیا لیجنڈز کی جانب سے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میچ سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد ڈبلیو سی ایل کے بیانات اور اقدامات واضح طور پر تعصب اور دوغلے پن کو ظاہر کرتے ہیں۔

ڈبلیو سی ایل کے رویے پر شدید مایوسی

پی سی بی نے کہا کہ محسن نقوی کی صدارت میں عملی طور پر ہونے والے 79ویں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے اجلاس میں ڈبلیو سی ایل کے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ پی سی بی نے کہا کہ جان بوجھ کر میچ سے دستبردار ہونے والی ٹیم کو پوائنٹس دینا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان لیجنڈز میچ کی منسوخی سے متعلق پریس ریلیز، دونوں ہی متعصبانہ اور منافقت سے بھری ہوئی ہے۔

’’کھیل کو سیاسی خود غرضی کے تابع بنا دیا گیا‘‘

پی سی بی نے کہا، ’’پریس ریلیز میں جس منتخب انداز میں ’کھیلوں کے ذریعے امن‘ کی بات کی گئی ہے وہ منافقت کو ظاہر کرتا ہے، اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کو سیاسی خود غرضی اور تنگ تجارتی مفادات کے تابع بنا دیا گیا ہے۔‘‘

’’پی سی بی سخت موقف اختیار کرنے پر مجبور‘‘

بیان میں مزید کہا گیا، ’’اس بدقسمت پیش رفت کے مد نظر، جو باہری دباؤ کے واضح اور ناقابل برداشت اثر اور فیئر پلے کے اصولوں کو نظر انداز کرتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو مجبوری میں سخت موقف اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔ پی سی بی اب خود کو ایسے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتا جہاں فیئر پلے اور آزاد آپریشن جیسے بنیادی اصول باہری مداخلت کی وجہ سے سمجھوتے کی بھینٹ چڑھ جائیں۔‘‘

شیکھر دھون سمیت کئی ہندوستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونے والی تھیں لیکن بھارتی ٹیم نے میچ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی کے ورچوئل بی او جی میٹنگ میں سمیر احمد سید، سلمان نصیر، ظہیر عباس، زاہد اختر زمان، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ زادگل، تنویر احمد، طارق سرور، محمد اسماعیل قریشی، انوار احمد خان، عدنان ملک، عثمان واہلہ (خصوصی مدعو) اور میر احمد حسن نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read