Pakistan not to play WCL in future: بھارت کی سیمی فائنل سے دستبرداری کے بعد بوکھلایا پاکستان، اگلا ڈبلیو سی ایل نہیں کھیلنے کا کیا اعلان
پی سی بی نے کہا کہ محسن نقوی کی صدارت میں عملی طور پر ہونے والے 79ویں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے اجلاس میں ڈبلیو سی ایل کے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ پی سی بی نے کہا کہ جان بوجھ کر میچ سے دستبردار ہونے والی ٹیم کو پوائنٹس دینا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان لیجنڈز میچ کی منسوخی سے متعلق پریس ریلیز، دونوں ہی متعصبانہ اور منافقت سے بھری ہوئی ہے۔
WCL 2025: ملکی جذبات واضح ہوں تو تجارتی مفادات کو پس پشت ڈال دینا چاہئے: نشانت پٹی
ٹریول ٹیک کمپنی ’ایزی مائی ٹرپ‘ کے شریک بانی نشانت پٹی نے کہا کہ جب ہندوستانی برانڈز پاکستان سے متعلق کسی بھی میچ کو اسپانسر کر رہے ہوں تو اس میں ہندوستانی کھلاڑی حصہ نہیں لینا چاہئے۔





