Bharat Express

اسپورٹس

عمران مرزا نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ثانیہ نے کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں کی۔ انہوں نے کہا- یہ سب فضول باتیں ہیں۔ ثانیہ نے کبھی ان سے ملاقات بھی نہیں کی۔

ہندوستانی ٹیم میں چیف کوچ سے متعلق بحث تیزہے۔ اب سامنے آئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوتم گمبھیرسے پہلے وی وی ایس لکشمن ٹیم انڈیا کے چیف کوچ بن سکتے ہیں۔

ہندوستان نے افغانستان کو 47 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ 182 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 134 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کے لئے جسپریت بمراہ اور ارش دیپ سنگھ نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ رواں سال جنوری میں کھیلا گیا تھا۔ روہت اینڈ کمپنی نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی تھی۔

سپر-8 میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ افغانستان سے ہونا ہے۔ افغانستان نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کو ہراکر سپر-8 میں آئی ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو افغانستان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بابراعظم اور پانچ دیگرکھلاڑی محمد عامر، عماد وسیم، حارث روف، شاداب خان اوراعظم خان نے پاکستان لوٹنے سے پہلے لندن میں چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شامل تھیں ۔جنہیں پانچ ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر گروپ میں ٹاپ 2 ٹیموں کو سپر 8 گروپ میں جگہ ملی ہے۔ دراصل سپر 8 ناک آؤٹ اسٹیج نہیں ہے۔ 8 ٹیموں کو چار ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 مرحلے کا مکمل خاکہ اب تیار ہے۔ بنگلہ دیش کی نیپال کے خلاف جیت کے ساتھ فائنل ٹیم کے حوالے سے سسپنس بھی ختم ہوگیا۔ بنگلہ دیش نے نیپال کو21 رنوں سے شکست دے کرسپر-8 میں پہنچ گیا ہے۔

عماد نے شکستوں کا ذمہ دار کسی کھلاڑی کو ٹھہرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہارنا ٹیم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود دو میچ ہارے تھے یہ کسی ایک شخص کی ذمہ داری نہیں ٹیم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک بھارت، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ سپر ایٹ میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔