Bharat Express

اسپورٹس

انوشکا اور وراٹ اس پورے سال لائم لائٹ میں رہے۔ جوڑے کو اجین، رشیکیش اور ورنداون جیسی جگہوں پر دیکھا گیا تھا۔ اس کی تصویریں مہاکالیشور مندر سے نکلی ہیں۔ اس جوڑے نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھی لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔

ہاردک پانڈیا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ابھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں، اس لیے وہ آئی پی ایل سے باہر ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ 'نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک اور شدید پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد ہنگامی تحقیقات اور اسکین کیے گئے جس میں اپینڈیسائٹس کی تصدیق ہوئی، سرجن کے مشورے پر ان کا آج لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی کرایا گیا'۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلا، جس میں کوہلی نے سنچری اسکور کی، جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 50ویں سنچری تھی۔ کوہلی نے 113 گیندوں میں 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے۔

ساکشی ملک نےایک میڈیا چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پہلوانوں کی لڑائی برج بھوشن سے تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ فیڈریشن سے اس کا قبضہ ختم ہوجائے ۔

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے اپنے مطالبات نہ سنے جانے کے سبب ہندوستان کے بڑے اعزاز میں سے ایک پدم شری اعزاز لوٹانے کا اعلان کیا ہے۔

آج (22 دسمبر) بگ بیش لیگ کے میچ سے قبل مارک وا اور مائیکل وان نے ان اسٹمپس کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹمپ خواتین کے بگ بیش میں استعمال کیے گئے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہوگا جب انہیں مردوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں استعمال کیا جائے گا۔ اس کے بعد مارک وا نے ان اسٹمپس کی خصوصیات بتائی۔

کرک بزکی ایک خبر کے مطابق کوہلی فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے بھارت واپس آئے ہیں۔ لیکن یہ سارا معاملہ کیا ہے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔

ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے جمعرات کے روز ہوئے انتخابات میں برج بھوشن شرن سنگھ کے معتمد سنجے سنگھ نے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ سنجے کو 40 ووٹ ملے، جبکہ کامن ویلتھ گیمز کی سابق گولڈ میڈلسٹ انیتا شیوران کو 7 ووٹ ملے۔ سنجے وارانسی کے رہنے والے ہیں اور برج بھوشن کے قریب ہیں۔

WFI Elections 2023: سنجے سنگھ نے جمعرات (21 دسمبر) کو انڈین ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر کے عہدے کے لئے ہونے والے انتخاب میں انیتا شیورن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔