Bharat Express DD Free Dish

ODI Series: رحمان اللہ گرباز کی دھواں دار سنچری، افغانستان نے بھارت کو 195 رنز کا  دیا ہدف

بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ٹیم نے صرف 26 رنز کے مجموعے پر اپنے ابتدائی تین وکٹیں گنوا دیں۔ حالانکہ، اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز ایک اینڈ قائم رہے اور ٹیم کو سنبھالا۔

دھرم شالہ: بھارت اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، جس کے بعد 50 اوورز کے بجائے دونوں ٹیموں کے درمیان 25، 25 اوورز کا مقابلہ مقرر کیا گیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ٹیم نے صرف 26 رنز کے مجموعے پر اپنے ابتدائی تین وکٹیں گنوا دیں۔ حالانکہ، اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز ایک اینڈ قائم رہے اور ٹیم کو سنبھالا۔

گرباز اور شاہدی کی شاندار شراکت

رحمان اللہ گرباز نے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 116 رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس کی بدولت افغانستان کا اسکور 142 رنز تک پہنچ گیا۔ اسی شراکت کے دوران گرباز نے اپنے ایک روزہ کیریئر کی نویں سنچری مکمل کی۔

افغانستان کی تیز ترین ایک روزہ سنچری

رحمان اللہ گرباز نے محض 48 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ افغانستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں بنائی گئی تیز ترین سنچری ہے۔ گرباز نے 51 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔ وہ 15.3 اوورز میں چوتھی وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔

درمیانی اور نچلا بیٹنگ آرڈر ناکام

گرباز کے آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان کا درمیانی اور نچلا بیٹنگ آرڈر زیادہ مزاحمت نہ کر سکا۔ پوری ٹیم مقررہ 25 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 24.5 اوورز میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 27 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارتی گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی

بھارت کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے گرنور برار اور ہرش دوبے نے متاثر کن گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ گرنور برار نے 4.5 اوورز میں 27 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ہرش دوبے نے پانچ اوورز میں 47 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیے۔ ارشدیپ سنگھ اور نتیش کمار ریڈی نے بھی دو، دو وکٹیں اپنے نام کیے، جبکہ پرسدھ کرشنا اور واشنگٹن سندر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read