Urdu Conclave 2026

Hashmatullah Shahidi

افغانستان کرکٹ سے ایک بڑی اورحیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹیم کو عروج پرپہنچانے والے اسٹار کھلاڑی اچانک کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پھر بورڈ نے اس کھلاڑی کو ٹیم کی کمان سونپی ہے۔ حشمت اللہ شاہدی 2022 کی شروعات میں ونڈے ٹیم کے کپتان بنے تھے اور2023 ونڈے ورلڈ کپ اور2025 آئی سی سی چمپئنزٹرافی میں ٹیم کے کپتان تھے۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کو آئی سی سی نے پھٹکار لگائی ہے۔ انہیں یہ پھٹکار تیسرے ونڈے میں وارننگ کے بعد بھی باربارایک ہی غلطی کرنے کے لئے لگائی گئی ہے۔ پھٹکار کے علاوہ آئی سی سی نے ان کے کھاتے میں ڈی میرٹ پوائنٹ بھی جوڑے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ٹیم نے صرف 26 رنز کے مجموعے پر اپنے ابتدائی تین وکٹیں گنوا دیں۔ حالانکہ، اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز ایک اینڈ قائم رہے اور ٹیم کو سنبھالا۔

افغانستان کے خلاف یہ ٹیسٹ میچ بھارتی ٹیم کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اپنی آخری ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف صفر-دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایسے میں شبمن گل کی قیادت میں بھارتی ٹیم اس میچ میں مضبوط کارکردگی دکھا کر اعتماد بحال کرنا چاہے گی۔

افغانستان کی اس جیت کے ہیرو کپتان حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ تھے۔ دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ رحمت شاہ نے 52 رنز بنائے جبکہ شاہدی 56 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹ گئے۔ اس سے قبل محمد نبی اور نور احمد نے باؤلنگ میں کمال کیا تھا۔