ہندوستان اورافغانستان کے درمیان ونڈے سیریز ختم ہوگئی ہے۔ تین ونڈے کی اس سیریزمیں ہندوستان نے کلین سوئپ کیا، مگراس سیریزکے ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کوجم کرپھٹکار لگائی ہے۔ افغان کپتان کوآئی سی سی کی طرف سے یہ پھٹکارچنئی میں 20 جون کو کھیلے گئے سیریزکے تیسرے اورآخری ونڈے میں کی گئی غلطی کے لئے لگائی گئی ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ حشمت اللہ شاہدی نے وہ غلطی باضابطہ طورپروارننگ ملنے کے بعد کی تھی۔
آئی سی سی نے پھٹکارلگانے کے علاوہ جوڑے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ
حشمت اللہ شاہدی کوآئی سی سی نے صرف پھٹکارلگاکرہی نہیں چھوڑا بلکہ ان کے کھاتے میں ایک ڈی میریٹ پوائنٹ بھی جوڑا۔ شاہدی کوآئی سی سی نے کرکٹ کے کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کے تحت لیول-1 کا قصوروارپایا اوربتایا کہ انہوں نے جو غلطی کی تھی، وہ آرٹیکل 2.10.10 کی خلاف ورزی ہے۔
24 ماہ کی پہلی غلطی، 2 بارملی تھی وارننگ
آئی سی سی کے مطابق، افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے میں باضابطہ طورپروارننگ دیئے جانے کے بعد بھی باربارپچ کے اوپراس جگہ پردوڑتے نظرآئے، جس سے اسے نقصان پہنچ سکے۔ شاہدی کی گزشتہ 24 ماہ میں ضابطے کی خلاف ورزی کی یہ پہلی غلطی پائی گئی ہے۔ آئی سی سی کی پھٹکارلگنے اورساتھ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جوڑے جانے سے پہلے حشمت اللہ شاہدی کو بلے بازی کے دوران دوبارپچ کے اوپرنہ دوڑنے کی باضابطہ طورپروارننگ دی گئی تھی۔ انہیں پہلی باریہ وارننگ افغانستان کی اننگ کے 31ویں اوورمیں دی گئی اورپھر40ویں اوورمیں ملی، جب انہوں نے وہی غلطی دوہرائی۔ کپتان کی اسی غلطی کا نتیجہ تھا کہ افغانستان کی ٹیم کومیچ میں 5 رنوں کی پنالٹی بھی جھیلنی پڑی۔
میچ ریفری کے سامنے افغان کپتان نے تسلیم کی غلطی
کپتان کی اسی غلطی کا نتیجہ تھا کہ افغانستان کی ٹیم کو میچ میں 5 رنوں کی پنالٹی بھی جھیلنی پڑی۔ ہندوستان-افغانستان تیسرے ونڈے کے میچ ریفری رنجن مدگلے کے سامنے حشمت اللہ شاہدی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، جس کے بعد اس معاملے میں آگے اورکسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔
افغان ٹیم نے 3-0 سے گنوائی سیریز
ہندوستان کے خلاف ونڈے سیریزمیں افغانستان کو 3-0 سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے پہلا ونڈے 7 وکٹ سے گنوایا تھا۔ دوسرا ونڈے میں 170 رنوں کی بڑی ہار دیکھی اورچنئی میں کھیلے گئے تیسرے اورآخری ونڈے میں 128 گیند باقی رہتے 9 وکٹ کی شکست جھیلنی پڑی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
