Bharat Express DD Free Dish

CSK Vs KKR: بغیر کھیلے بھی چھا گئے دھونی: نور احمد نے کولکاتا کو کر دیا چاروں خانے چِت، مگر کیوں ہو رہی ہے ‘تھالا’ کی واہ واہی؟

چنئی سپر کنگز کی جیت میں نور احمد ہیرو بنے، لیکن اصل چرچا دھونی کے ’گرومنتر‘ کا ہو رہا ہے۔ انجری کے باوجود ڈگ آؤٹ سے مہندر سنگھ دھونی کی حکمتِ عملی نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو پوری طرح بیک فٹ پر لا دیا۔

آئی پی ایل 2026 کے سنسنی خیز مقابلوں کے درمیان مہندر سنگھ دھونی ایک بار پھر خبروں کے مرکز میں ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ دھونی پنڈلی کی چوٹ (Calf Injury) کے باعث اس سیزن میں اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیل پائے ہیں، لیکن اس کے باوجود چنئی سپر کنگز (CSK) کی ہر جیت میں ان کے ماسٹر مائنڈ کی جھلک صاف نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ رات کولکاتا نائٹ رائیڈرز (KKR) کے خلاف 32 رنز کی شاندار جیت کے اصل ہیرو افغانستان کے نوجوان اسپنر نور احمد رہے، جنہوں نے اپنی گھومتی گیندوں کے جال میں کے کے آر کے بڑے بلے بازوں کو پھنسا لیا۔ لیکن اس کامیابی کے پیچھے اصل کہانی نیٹ پریکٹس کے دوران دیے گئے اُس “گرومنتر” کی ہے، جو دھونی نے نور کو دیا تھا۔

فلاپ چل رہے نور نے کیسے بازی پلٹی؟

اس میچ سے پہلے نور احمد کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی تھی اور انہوں نے چار میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ لیکن کے کے آر کے خلاف انہوں نے 4 اوور میں صرف 21 رنز دے کر 3 قیمتی وکٹیں حاصل کیں (اجنکیا رہانے، رنکو سنگھ اور کیمرون گرین)۔ میچ کے بعد سی ایس کے کے اسسٹنٹ کوچ شری دھرن شری رام نے انکشاف کیا کہ نور کی بدلی ہوئی بولنگ کا راز دھونی کے ساتھ ان کی طویل گفتگو تھی۔ شری رام کے مطابق، دھونی نے نیٹ سیشن کے دوران نور کو گیند کی رفتار ہوا میں تھوڑی سست رکھنے اور’سائیڈ اسپن‘ کے ساتھ ساتھ ’لیگ بریک‘ پر زیادہ توجہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔ پچ سے مدد نہ ملنے کے باوجود دھونی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے نور نے کے کے آر کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔

ڈگ آؤٹ سے ہی چل رہا ہے ’ماہی‘ کا جادو

اگرچہ دھونی میدان میں دستانے پہن کر نہیں اتر رہے، لیکن ڈگ آؤٹ اور ڈریسنگ روم میں ان کی موجودگی ہی مخالف ٹیموں کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔ کوچ شری رام نے بتایا کہ دھونی پنڈلی میں کھچاؤ کے باوجود کھلاڑیوں کے ساتھ گھنٹوں وقت گزار رہے ہیں۔ نور احمد جیسے نوجوان اسپنر کے ساتھ ان کی تکنیکی گفتگو کا ہی نتیجہ تھا کہ گزشتہ رات بلے بازوں کے لیے نور کو سمجھنا ناممکن ہو گیا۔ اس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے اکیل حسین اور نور کی جوڑی نے بھی سی ایس کے کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جہاں اکیل نے نور کو درست لینتھ پکڑنے میں مدد دی، اور پھر دھونی کے بتائے ’ڈراپ‘ والے فارمولے نے کے کے آر کا کام تمام کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read