سریش رائنا اور وراٹ کوہلی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ کئی میچ کھیلے ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ لیکن اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے وراٹ کوہلی کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ سریش رائنا نے بتایا کہ وراٹ کوہلی کی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے پہلے تمام ٹیمیں وراٹ کوہلی کے لیے الگ الگ ٹیم میٹنگ کرتی ہیں۔
‘اگر آپ وراٹ کوہلی کو چھیڑتے ہیں…’ سریش رائنا نے کچھ بڑا کہا
سریش رائنا نے فلمیگیان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وراٹ کوہلی وہ کھلاڑی ہیں،جن کے لیے مخالف ٹیم میں میٹنگز ہوتیں تھی اور ان میٹنگز میں کھلاڑیوں سے کہا جاتا تھا کہ ‘اس کو چھیڑنا ہی نہیں ہے ،کیونکہ اگر آپ اسے چھیڑیں گے تو آپ کو نتائج بھگتنا ہوں گے’۔
بات کرتے ہوئے سریش رائنا نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ عالمی کرکٹ میں ان کی سب سے زیادہ شراکت وراٹ کوہلی کے ساتھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وراٹ کوہلی کی ذہنیت کو جانتا ہوں اور میں ایک پرسکون کھلاڑی ہوں، لیکن جب وراٹ کوہلی میرے ساتھ کھیلنے کے لیے آتے ہیں اور میں بھی پنجابی ہوں تو ہم دونوں کی جوڑی کچھ الگ بن جاتی ہے ۔
” جب تک جیت نہیں جاتے ، رکیں گے نہیں “
سریش رائنا نے کہا کہ ‘جب میں وراٹ کوہلی کے ساتھ کھیلتا تھا تو میرے ذہن میں یہ بات آتی تھی کہ اگر مخالف ٹیم کے لوگ ہمیں چھیڑتے ہیں تو ہم انہیں اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے، جب تک ہم مخالف ٹیم کے ذہن سے فتح نہیں چھین لیتے’۔ سریش رائنا نے کہا کہ ‘ہم جب تک دوبارہ نہیں جیتیں گے نہیں رکیں گے’۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


